Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
شمارندہ - وکیپیڈیا

شمارندہ

وکیپیڈیا سے

شمارندہ (computer) - علم شمارندہ (computer science) - شمارندہ کاری (computing)

شمارندگی (computation) - شمارندیت (computerization)

کمپیوٹر ایک ایسی مشین یا کل ہے جو ڈیٹا کو ہدایات کی ایک فہرست کے مطابق استعمال کرتا ہے۔ کسی کام کو کرنے کیلیے کمپیوٹر کو دی جانے والی ہدایات کو پروگرام کہتے ہیں۔ اردو میں اس کیلیے ابھی تک کسی مستند ذریعہ سے کوئی لفظ دستیاب نہیں۔ کمپیوٹر اصل میں یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا لفظی مطلب حساب کرنے والا ہے۔ ماضی میں اس لفظ کو حسابـگـر(Calculator) کیلےء بھی استعمال کیا جاتا تھا لیکن حالیہ دور میں یہ اصطلاح ایک ایسے آلـہ (Machine) کی ہے جو معلومات کے داخلہ كے بعدان کو ایک مقرر کردہ کاروائی یا منصوبہ کے مطابق بدل سکتی ہے۔

شمارندہ (كمپیوٹر)، جیسا كہ نام سے ظاہر ہے، بذاتِ خود كچھ نہیں كرسكتا، بلكہ اسے بتانا اور سمجھانا پڑتا ہے كہ وہ ہماری بہم پنہچائی گئی معلومات پہ كیا اور كیسے كام كرے۔ شمارندہ، بہم پہنچائی گئی معلومات کو اکھٹا کرتا ہے انہیں ذخیرہ کرتا ہے آپس میں مربط و ہمبستہ (correlate) کرتا ہے ۔ حسابگر اور شمارندہ میں اہم ترین فرق یہ ہے کہ شمارندہ پیچیدہ کمپیوٹرپروگرام (برنامہ) کو اپنے اندر ذخیرہ کرسکتا ہے اور اس خصوصیت کے باعث انسان کی مدد کے بغیر منطقی تجزیہ انجام دے سکتا ہے۔

شمارندہ کی دو اہم خصوصیات یوں بیان کی جاسکتی ہیں کہ

  • یہ مخصوص انداز و ترتیب میں بہم پہنچائی گئی معلومات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتا ہے
  • یہ ہدایات کی فہرست (برنامہ یا پروگرام) پر نتیجہ خیز طور پر کارموثر انجام دیتا ہے

موجودہ جدید شمارندہ جات برقی اور رقمی (ڈیجیٹل) بنائے جارہے ہیں ۔ اور انمیں موجود مکمل مواد کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

  1. مصنع کثیف (hardware) - جو کہ شمارندہ میں موجود پرزہ جات مثلا تاریں ، ٹرانزسٹرز اور گردش برق (الیکٹریکل سرکٹس) وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہے
  2. مصنع لطیف (software) - جو کہ شمارندہ میں موجود فہرست ہدایات (پروگرامز یا برنامہ جات) اور دیگر ڈیٹا پر مشتمل ہوتا ہے

ایک شمارندہ کو کام کرنے کیلۓ عمومی طور پر درج ذیل اجزاء درکارہوتے ہیں

  • ذاکرہ (میموری یا یاداشت) - اسکی مدد سے کمپیوٹر (شمارندہ) مواد (ڈیٹا) اور برنامہ (پروگرام) کو محفوظ رکھنے کے قابل ہوتا ہے
  • کثیر ذخیری اختراع (mass storage device) - اسکے زریعے شمارندہ مستقل طور پر مـواد کو ذخیرہ رکھ سکتا ہے
  • اختراع داخلہ (input device) - یہ وہ آلات و ماکینات ہوتے ہیں جنکے زریعے شمارندہ میں مواد اور ہدایات داخل کی جاتی ہیں اسی لیۓ انکو ماکینۂ ادخال کہا جاتا ہے
  • اختراع خارجہ (output device) - انکے زریعے شمارندہ سے معلومات کو حاصل کیا جاتا مثلا ، اسکرین ڈسپلے، پرنٹر وغیرہ
  • مرکزی عملی اکائی (central processing unit, CPU) - یہ شمارندہ کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے کہ اس ہی میں تمام تجزیاتی افعال انجام دیۓ جاتے ہیں

فہرست

[ترمیم کریں] مزید تفصیل و میکانیت

ایک عام پی سی یعنی شمارندہ عام طور سےدو حصوں‌پر مشتمل ہوتا ہے۔

  1. ہارڈ وئیر
  2. سافٹ وئیر

[ترمیم کریں] ہارڈ وئیر

ہارڈ وئیر سے مراد وہ تمام حصے ہیں جن کو ایک عام بندہ چھو سکتا ہے اور اس کو دیکھ یا محسوس کر سکتا ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔

  1. ان پٹ یونٹ
  2. آؤٹ پٹ یونٹ
  3. میموری یونٹ
  4. سینٹرل پروسیسنگ یونٹ


[ترمیم کریں] ان پٹ یونٹ:

ان پٹ یونٹ یا داخلی یونٹ سے مراد شمارندے کے وہ حصے جو ہم سے ہماری زبان میں ڈیٹا لے کر ‌اس کو شمارندے کی زبان میں تبدیل کر کے اس تک پہنچائے۔ اس کام کے لئے اسے یک طرفہ ترجمانی کا کام کرنا ہوتا ہے۔ عموماً یہ ہم سے ڈیٹا اینالاگ یا لہر دار شکل میں‌لیتا ہے جیسے آواز، تصویر، الفاظ وغیرہ، اور اسے ڈیجیٹل یعنی صفر اور ایک کی شکل میں‌بدل کر اسے شمارندے تک پہنچاتا ہے تاکہ شمارندہ اسے سمجھ کر اس کو استعمال کر سکے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ پہلی قسم میں اسے الفاظ یعنی ٹیکسٹ کے حوالے سے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ کی بورڈ یا تختہ کلید۔ دوسری قسم میں‌ پوائنٹ اینڈ ڈرا یعنی اشاراتی طریقہ، جیسا کہ ماؤس وغیرہ۔ تیسری قسم میں‌آواز کے حوالے سے آلات آتے ہیں، عموماً یہ صرف مائک ہوتا ہے۔ چوتھی قسم میں تصاویر کو منتقل کرنا، جیسا کہ ڈیجیٹل کیمرہ یا سکینر۔اسی طرح سے اس کی اور بھی بے شمار اقسام ہو سکتی ہیں۔

[ترمیم کریں] آؤٹ پٹ یونٹ

آؤٹ پٹ یونٹ یا خارجی یونٹ سے مراد شمارندے کے وہ حصے کو شمارندے سے معلومات کو باہر کی دنیا یعنی ہمارے تک پہنچائیں۔ اس میں بھی یک طرفہ ترجمانی کا کام ہوتا ہے۔ عموماً یہ ڈیجیٹل یعنی صفر اور ایک کی شکل میں معلومات لے کر اسے ہماری مطلوبہ شکل اور میں‌تبدیل کر کے ہم تک پہنچاتا ہے۔ اس کی بھی کئی اقسام ہو سکتی ہیں جیسا کہ تصویری شکل یعنی مانیٹر، کاغذی یعنی پرنٹر یا پلاٹر، سپیکر وغیرہ وغیرہ۔

[ترمیم کریں] میموری

یاداشت سے مراد شمارندے کا وہ حصہ ہے جو کہ ڈیٹا کو داخل کرنے یا ان پٹ سے لے کر اس کو خارج کرنے یا آؤٹ پٹ تک محفوظ کرتا ہے۔ اس کی دو بڑی اقسام ہیں۔ عارضی اور مستقل۔ عارضی کو ریم یعنی رینڈم ایکسس میموری اور مستقل کو روم یعنی ریڈ اونلی میموری کہتے ہیں۔

[ترمیم کریں] سینٹرل پروسیسنگ یونٹ

مرکزی آلہ کو ہم سی پی یو بھی کہتے ہیں۔ اس کو شمارندے کا دماغ کہا جا سکتا ہے۔ شمارندے میں تمام تر سوچ بچار یعنی کام کرنے کا یہی حصہ ہے۔ اس کے مزید کئی حصے ہوتے ہیں جیساکہ رجسٹر(ڈیٹا کو عارضی طور پر محفوظ کرنا) ،کنٹرول یونٹ(شمارندے کے دیگر حصوں بشمول سی پی یو کو کنٹرول کرنا) اور ارتھمیٹک اینڈ لاجیک یونٹ(باقی تمام تر کام بشمول حسابی کام وغیرہ)۔

[ترمیم کریں] سافٹ وئیر

سافٹ وئیر سے مراد وہ تمام حصے ہیں جن کو دیکھنا، چھونا ممکن نہیں‌ہوتا، لیکن ان کو ان کے کام کے حوالے سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔

مصنعء لطیف کا کام شمارندے کے استعمال کو آسان بنانا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ بنیادی طور سے مصنع لطیف (Soft ware) کی اقسام کی درجہ بندی اس کے کام سے کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے اس کی دو اہم اقسام ہیں۔ پہلی قسم کو سسٹم سافٹ ویئر یعنی نظامی مصنع لطیف کہتے ہیں۔ دوسرے کو application کیشن سافٹ وئیر یعنی استعمالی مصنع لطیف کہتے ہیں۔ انتظامی مصنع لطیف کا کام شمارندے کے بنیادی افعال کو سر انجام دینا ہے۔ مثال کے طور پر جب ہم شمارندے کو چلانا شروع کرنے ہیں تو اس شمارندے کی بے جان حالت سے اس کی کام کے لئے تیاری تک کے سارے مراحل یہی قسم سر انجام دیتی ہے۔اس کے علاوہ مختلف پرزوں (آلات) سے رابطہ کرنا، ان سے کام لینا بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔ اس کی مزید دو اہم اقسام ہیں۔ پہلی قسم operating system یعنی نظامی عامل اور دوسری قسم ڈیوائس ڈرائیور یعنی آلی محرک ہے۔ نظامی عامل کا کام شمارندہ کے پرزوں کو ایک مصنوعی مشین بنا کر دکھانا ہے جسے ہر شخص باآسانی سے استعمال کر سکے۔ آلی محرک عام طور سے بیرونی پرزوں کو شمارندے سے جوڑ کر قابل استعمال بناتا ہے۔جب کہ استعمالی مصنع لطیف کا کام وہ سارے کام سر انجام دینا ہے جو پہلی قسم کے کاموں کے علاوہ ہیں۔ مثال کے طور پر ویب کا استعمال، گانے سننا، کھیل کھیلنا، برقی میل، دفاتر کے کام، حسابی کام کرنا وغیرہ۔ اس کی کام کی نوعیت کے مطابق بے شمار اقسام ہیں۔ جیسے ویب کی قسم، گانوں کی قسم(ملٹی میڈیا)، رابطے کی قسم، حسابی کام کی قسم وغیرہ۔ غرض ہر کام کی اپنی قسم ہے۔ اس کے علاوہ مصنع لطیف کی ایک اور قسم پروگرامنگ لینگوئج یعنی زبان برائے تیارئ مصنع لطیف کہلاتی ہے۔ اس کا کام مندرجہ بالا دونوں اقسام کو تیار کرنا ہے


شــمانـدہ اور انٹــرنیٹ کے میـں شــامل دیگــر ذیـلی شعـبہ جات
| مصنع لطیف | شکلبندی | مصنع کثیف | شمارندہ کے ہنر | رقمی معاون ذاتی | شبکہءمعلومات | برنامـہ نویسی
Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com