Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
منصوبہ:Site support - وکیپیڈیا

منصوبہ:Site support

وکیپیڈیا سے

۔۔۔شاہ دائرہ المعارفاردو۔۔۔

محمد بن ابراہیم فرازی (٧٤٦ء۔٨٠٦ء)۔

محمد بن ابراہیم فرازی تقریباً ٧٤٦ءمیں پیدا ہوا۔ اُس وقت تک اُموی خلافت کا چراغ گل نہیں ہوا تھا۔فرازی ابھی چار برس ہی کا تھا کہ بساط سیاست پر ایک زبردست انقلاب رونما ہوا۔ مسند خلافت بنو اُمیہ سے بنو عباس کو منتقل ہوگئی۔ اس خاندان کا پہلا خلیفہ ابو االعباس السفاح تھا۔ صرف چار سال خلافت کے فرائض انجام دے کر وہ فوت ہوگیا اور ٧٥٤ءمیں اس کابھائی ابو جعفر منصور خلیفہ بنا۔ وہ خود زبردست عالم تھا اور علما و فضلا کی بے حد قدر کرتا تھا۔ اُس کا شمار اویان حدیث میں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے علم ہیئت سے بھی خاص لگائو تھا۔ اسی شوق اور دلچسپی کا نتیجہ تھا کہ اُس نے بہت جلد ہیئت دانوں کی ایک جماعت تیار کرلی۔ فرازی کا باپ ابراہیم جندب بھی اس جماعت کا ایک رکن تھا۔ دیگر اراکین میں ماشاءاللہ، نوبخت اور یعقوب بن طارق کے نام بہت اہم ہیں۔ ابراہیم بن جندب نے اپنے ہونہار فرزند محمد بن ابراہیم فرازی کو لڑکپن ہی سے ہیئت کی تعلیم دینی شروع کردی۔ فرازی نے بھی اس علم میں کافی دلچسپی لی اور ابھی وہ نوجوانی کی منزل میں تھا کہ علم ہیئت میں اس کو ایک نمایاں مقام حاصل ہوگیا۔ خلیفہ منصور کو اُس صلاحیت ولیاقت کا علم ہوا تو اُس نے نوجوان کو بھی اپنے ہیئت دانوں کے زمرہ میں شامل کرلیا۔ کچھ دنوں کے بعد منصور کے دربار میں سندھ کے ایک راجہ کا سفیر جس کا نام منکا تھا، دارالخلافہ بغداد میں وارد ہوا۔ وہ ایک عظیم ہیئت داں اور ماہر ریاضی تھا۔ اور اپنے ساتھ خاندان گپت کے عہد زریں کے ایک مشہور ہیئت داں ریاضی دان بر ہم گپتا کی گرانقدر تالیف سدھانتلے کر آیا تھا اس کتاب کا موضوع ہیئت الافلاکہتھا۔منصور نے اس کتاب کو پسند کیا اور اس کا ترجمہ سنسکرت سے عربی میں کرانا چاہا۔ کافی غور وغوض کے بعد اُس نے اس ترجمے کے لیے تعقوب بن طارق اور ابراہیم فرازی کو مقرر کیا۔ فرازی نے اپنے کام کو نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا اور منکا برہمن کی مدد سے ترجمہ کے کام کو پانچ سال میں مکمل کرلیا۔ یہ پہلی کتاب ہے جو سنسکرت سے عربی زبان میں منتقل ہوئے۔ سچ پوچھیے تو اسی ترجمہ نے ان دونوں علوم کی بنیاد دنیائے اسلام میں رکھی۔فرازی کا یہ کام بہت اہم ہے۔ اگرچہ اس کے بعد اس کتاب کے کئی ترجمے ہوئے ۔ لیکن فرازی کو اولیت کا جو شرف حاصل ہے، وہ برقرار رہا۔ خلیفہ ہارون الرشید اس ترجمہ کو بے حد پسند کرتا تھا۔ اس کی وجہ سے اُس نے فرازی کو کافی نواز ا اور اپنے دربار میں نہایت بلند مقام عطا فرمایا۔ یہ صاحب فضل وکمال شخص اپنی قابلیت کے جوہر دکھاکر ہارون الرشید کے دورخلافت میں خلیفہ سے تین سال پہلے٨٠٦ءمیں دارِ فانی سے دارِ باقی کی جانب رحلت کرگیا۔

ماخذ از:مسلم سائنس(سیّد قاسم محمود)۔

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com