ڈیٹا (کمپیوٹر)
وکیپیڈیا سے
کمپیوٹر سائنس کی اصطلاح میں کسی بھی کمپیوٹر کے اندر ہدایات کے علاوہ جو بھی مواد ہو گا ڈیٹا کہلائے گا۔ کسی بھی کام کو کرنے کیلیے کمپیوٹر کو دی جانے والی ہدایات کے ایک مجموعہ کو پروگرام کہتے ہیں۔ ڈیٹا وہ معلومات ہیں جنہیں کوئی سیاق و سباق، شکل، یا مطلب نہ دیا گیا ہو۔ مثلا 03091989۔ پہلی نظر میں دیکھیں تو اس کا کوئی مطلب نہیں۔ لیکن اگر اس کو کسی ترتیب سے لکھا جائے، جیسے 03/09/1989، تو ہم اچانک سمجھ جاتے ہیں کہ یہ تاریخ کی ایک شکل ہے۔ لیکن اس کا مطلب ابھی بھی واضح نہیں۔ لیکن اگر ہم کہیں کہ 03/09/1989 ایک تاریخ ولادت ہے تو ہم نے 03091989 کو ایک قابل فہم شکل دے دی ہے۔