مصنع لطیف
وکیپیڈیا سے
مصنع لطیف (software) دراصل کسی شمارندہ سے تعلق رکھنے والی ہدایات ہوتی ہیں جن پر وہ اپنے مصنع کثیف (ہارڈ وئر) کی مدد سے عمل پیرا ہوکر تجزیاتی افعال انجام دیتا ہے، یعنی مصنع لطیف میں کمپیوٹر سے متعلق وہ سارا کا سارا مواد (ڈیٹا) اور برنامہ جات (پروگرامز) آجاتے ہیں جنکو برقی طور پر کمپیوٹر میں پہنچایا جاسکے۔ مصنع لطیف کو مصنع کثیف کی طرح چھوا نہیں جاسکتا ، اسکا کوئی مادی وجود نہیں ہوتا اور یہ صرف سوچ بچار اور گمان کے زریعے ترتیب دی گئی نـقـشہ گری ہوتی ہے جس پر کمپیوٹر عمل کرتا ہے۔