پینٹا گون
وکیپیڈیا سے
The Pentagon
واشنگٹن میں امریکا کے شعبۂ دفاع کا صدر دفتر ۔ اس پنج گوشہ عمارت کی تعمیر کا تصور اک امریکی جنرل بریہن سمرویل نے پیش کیا تھا۔ اسی کے زیر ہدایت اس کی تعمیر شروع ہوئی۔ یہ عمارت 34 ایکٹر پر محیط ہے۔ اور اس کی 55 منزلیں ہیں۔ درمیان میں 15 ایکٹر کا باغیچہ ہے۔ اور اس کے ساتھ جو باغات اور صحن ہیں ، ان کا رقبہ 200 ایکٹر سے زائد ہے۔ اس کے مختلف حصوں کو ملانے کے لیے سڑکوں کا جو جال بچھایا گیا ہے، اس کی مجموعی لمبائی 31 میل ہے ۔ اس عمارت میں ہزاروں لوگ کام کرتے ہیں۔ اس میں آٹھ ہوٹل اور ایک ہسپتال ہے۔ گیارہ ستمبر کے حملوں میں ایک جہاز اس عمارت پر بھی گرایا گیا جس میں عمارت کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔