دارا اول
وکیپیڈیا سے
دیکھیے: دارا (ضد ابہام)
Darius I
دور حکومت 521 تا 486 ق م
داراب کا مخفف ۔ یونانی داریوش ۔ ایران کا عظیم شہنشاہ اور فاتح ۔ گستاسپ کا بیٹا اور ہنجامنشی خاندان سے تھا۔ کمبوجیا کی وفات اور غاصب گومتا کے قتل کے بعد مدائن کے تخت پر بیٹھا ۔ تین سال تک اندرونی بغاوتوں کو فرو کرنے کے بعد مدائن کے تخت پر بیٹھا۔ تین سال تک اندرونی بغاوتوں کو فرو کرنے میں مصروف رہا۔ پھر سلطنت کے نظم و نسق کی اصلاح کی طرف متوجہ ہوا۔ سلطنت کو 28 صوبوں میں تقسیم کیا۔ اس میں گندھارا ، مکران ، بلوچستان ، عرب اور مصر قابل ذکر ہیں۔ ہر صوبے میں ایک کے بجائے تین حاکم ’’گورنر ، جنرل اور وزیر ‘‘ مقرر کیے۔
پہلا ایرانی فرمانروا جس نے دھات ’’سونے‘‘ کا سکہ رائج کیا۔ سوسا سے سار دیس ’’ ایشیائے کوچک‘‘ تک 15 سو میل لمبی سڑک بنوائی ایک نہر کھود کر بحیرہ روم کو بحیرہ قلزم سے ملایا۔ اسی ہزار فوج لے کر سلیتھیا قوم پر حملہ کیا اور دریائے ڈینوب کے دہانے تک پہنچ گیا۔ واپس پر تھریس اور مقدونیہ ’’شمالی یونان‘‘ پر قبضہ کیا۔ کچھ عرصے بعد مشرق کا رخ کیا اور پنجاب اور سندھ کو اپنی قلمرو میں شامل کر لیا۔ اس کے ایک جنرل سکائی کس سکندر سے ڈیڑھ سو سال پیشتر دریائے سندھ کا شمال سے جنوب تک سفر کیا۔ اس کے عہد میں ایشیائے کوچک ، شمالی یونان ، مصر ، عرب ، شام ، عراق ، افغانستان اور سندھ و پنجاب ایرانی سلطنت کا حصہ تھے۔ دنیا میں اتنی بڑی سلطنت پھر کبھی قائم نہیں ہوئی۔ اس کا جنوبی دارالسطنت پرسی پولس ’’استخر ‘‘ تھا اس کے کارنامے استخر اور کوہ بیستون کی چٹانوں پر کندہ کیے گئے تھے۔ زرتشتی مذہب کا پیرو تھا۔