جوہن باخ
وکیپیڈیا سے
Johann Sebastian Bach
پیدائش: 1685ء
انتقال: 1750ء
جرمنی کا عظیم موسیقار اور نغمہ گو۔ موسیقی کی تعلیم اپنے باپ اور پھر بڑے بھائی سے حاصل کی۔ مشہور موسیقاروں کے نغمے اور ساز سننے کے لیے دور دراز مقامات کا پیدل سفر کیا۔ 1703ء میںبادشاہ کے ذاتی آرکسٹرا میں وائلن بجانے لگا۔ اسی سال ملازمت ترک کرکے آرگن کا ریاض کیا۔ 1707ء میں اپنی ایک قریبی رشتے دار ماریا باربرا سے شادی کی جس کے بطن سے سات بچے پیدا ہوئے۔ 1708ء میں شہزادہ لیوپولڈ کا درباری آرگن نواز مقرر ہوا۔ 1720ء میں پہلی بیوی کی وفات پر دوسری شادی کی جس سے تیرہ بچے ہوئے۔ 1723ء میں لائپزگ میں سینٹ تھامس کے آرکسٹرا میں شامل ہوا اور تاحیات یہیں رہا۔ تین سو سے زیادہ مذہبی راگ اور بھجن ترتیب دیے ۔ اسے استاذ الاساتذہ کہا جاتا ہے۔