Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
پیرس - وکیپیڈیا

پیرس

وکیپیڈیا سے

پیرس
عمومی معلومات
ملک فرانس
صوبہ Île-de-France
رقبہ 86.9 مربع کلومیٹر
آبادی 2,144,700
حکومت
ناظم (میئر) Bertrand Delanoë


پیرس شمال وسطی فرانس میں دریائے سین کے کنارے واقع ایک شہر ہے جو فرانس کا دارالحکومت ہے۔

فہرست

[ترمیم کریں] اعدادوشمار

2004ء کے مطابق پیرس کی آبادی 21 لاکھ 44 ہزار 700ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں کو ملاکر کل آبادی 9.93ملین بنتی ہے۔ یہ یورپ کے گنجان آباد ترین شہروں میں سے ایک ہے ۔

پیرس فرانس کی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے ۔ یہاں فرانس کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی بڑے کاروباری اداروں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ فرانس عالمی ثقافتی، کاروباری اور سیاسی مرکز اور عالمی فیشن اور آرٹس کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ۔ شہر میں یونیسکو، او ای سی ڈی اور پیرس کلب کے دفاتر بھی قائم ہیں۔ شہر کی سب سے مشہور عمارت 324 میٹر بلند ایفل ٹاور ہے جو دریائے سین کے کنارے آباد ہے ۔ پیرس کو 19ویں صدی سے ”روشنیوں کا شہر“ کہا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیاح بھی یہیں آتے ہیں جن کی تعداد سالانہ 30 ملین ہے ۔


[ترمیم کریں] دارالحکومت

پیرس فرانس کا دارالحکومت ہے اس لئے ملک کے دونوں اعلیٰ ترین عہدیداران صدر اور وزیراعظم کی رہائش گاہ یہیں ہے ۔ فرانسیسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سینیٹ اور قومی اسمبلی دریائے کے بائیں جانب قائم ہیں۔ فرانس کی اعلیٰ ترین عدالتیں بھی یہیں قائم ہیں۔

[ترمیم کریں] ذرائع نقل و حمل

بیلجیئم اور نیدرلینڈز کے لئے روزانہ ریل گاڑیاں چلائی جاتی ہیں
بیلجیئم اور نیدرلینڈز کے لئے روزانہ ریل گاڑیاں چلائی جاتی ہیں

عالمی تجارتی و سیاحتی مرکز ہونے کے باعث پیرس کا ٹرانسپورٹ نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک ہے بلکہ مزید جدید بنایا جارہا ہے ۔ پیرس دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں، تیزرفتار ریل کے نیٹ ورک اور سڑکوں کے جال کے ذریعے دنیا بھر سے منسلک ہے ۔

پیرس کے دو اہم ترین ایئرپورٹ اورلی ایئرپورٹ اور چارلس ڈی گال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہیں جو بالترتیب جنوبی پیرس اور روئزی این فرانس میں واقع ہیں۔ چارلس ڈی گال یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے ۔ ایک تیسرا اور نسبتاً چھوٹا ہوائی اڈوہ بیوویس شہر سے 70 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور اسے چارٹر اور چھوٹی ایئرلائنز استعمال کرتی ہیں۔ لی بورگٹ ہوائی اڈہ صرف کاروباری جہاز، فضائی نمائش اور عجائب گھر کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔

پیرس فرانس کی انتہائی تیز رفتار ٹی جی وی اور عام کوریل ٹرین سروس کا مرکز ہے ۔ شہر میں 6 بڑے ریلوے اسٹیشن قائم ہیں جو اس نیٹ ورک کو دنیا کے سب سے مشہور اور بہترین میٹرو نیٹ ورک سے منسلک کرتے ہیں جس میں 221.6 کلومیٹر پٹری پر 380 اسٹیشن موجود ہیں۔

[ترمیم کریں] تعلیم

مونا لیزا
مونا لیزا

پیرس تعلیم کے لحاظ سے بھی نمایاں مقام رکھتا ہے جہاں شعبہ تعلیم سے تین لاکھ 30 ہزار افراد وابستہ ہیں جن میں سے ایک لاکھ 70 ہزار اساتذہ اور پروفیسرز ہیں جو 9ہزار بنیادی، ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے اسکول اور اداروں میں تقریباً 2.9 ملین بچوں اور طلباء کو تعلیم دیتے ہیں۔

سال 2004-05ء میں تین لاکھ 59ہزار 749 طلباء نے پیرس کی 17 سرکاری جامعات میں داخلہ لیا جو یورپ میں سب سے زیادہ ہے ۔

پیرس کا عجائب گھر لوور دنیا کا سب سے بڑا اور مشہور ترین عجائب گھر ہے جس میں مونا لیزا اور وینس ڈی میلو کے مجسمے سمیت فن کے بہترین نمونے موجود ہیں۔


[ترمیم کریں] کھیل

اسٹیڈ ڈی فرانس میں ایک میچ کا منظر
اسٹیڈ ڈی فرانس میں ایک میچ کا منظر

پیرس کے اہم ترین کھیل کے کلب فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین، باسکٹ بال ٹیم پیرس باسکٹ ریسنگ اور رگبی یونین کلب اسٹیڈ فرانسیس ہیں۔ 80ہزار نشستوں کا حامل اسٹیڈ ڈی فرانس فٹ بال ورلڈ کپ 1998ء کے لئے تیار کیا گیا ہے اور فٹ بال اور رگبی کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ پیرس 1900ء اور 1924ء میں اولمپک گیمز کی میزبانی کرچکا ہے جبکہ 1938ء اور 1998ء کے فٹ بال ورلڈ کپ بھی یہاں کھیلے جاچکے ہیں۔ ہر سال معروف ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس یہیں سے شروع ہوکر یہیں اختتام پذیر ہوتی ہے ۔ دنیائے ٹینس کے 4 گرینڈ سلام ایونٹس میں سے ایک فرنچ اوپن بھی پیرس ہی کے رولینڈ گیروس نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلا جاتا ہے ۔ یوئیفا چیمپیئنز لیگ 2006ء کا فائنل اسٹیڈ ڈی فرانس میں آرسینال اور چیل سی کے درمیان کھیلا گیا۔ پیرس 2007ء کے رگبی ورلڈ کی بھی میزبانی کرے گا جس کافائنل 20اکتوبر 2007ء کو اسٹیڈ ڈی فرانس میں ہوگا۔

مشہور زمانہ آرک ڈی ٹرائمف
مشہور زمانہ آرک ڈی ٹرائمف

[ترمیم کریں] جڑواں شہر

روم، اٹلی

شراکت دار شہر

یریوان، آرمینیا

الجزیرہ، الجزائر

عمان، اردن

ایتھنز، یونان

بیجنگ، چین

بیروت، لبنان

برلن، جرمنی

قاہرہ، مصر

کاسابلانکا، مراکش

شکاگو، امریکہ

جنیوا، سوئٹزرلینڈ

گلاسگو، اسکاٹ لینڈ، برطانیہ

جکارتہ، انڈونیشیا

کیوٹو، جاپان

لزبن، پرتگال

لندن، انگلینڈ، برطانیہ

میڈرڈ، اسپین

میکسیکو سٹی، میکسیکو

مونٹریال، کینیڈا

ماسکو، روس

ناگویا، جاپان

پراگ، چیک جمہوریہ

کیوبک سٹی، کینیڈا

ریاض، سعودی عرب

سینٹ پیٹرز برگ، روس

صنعاء، یمن

ساؤ پاؤلو، برازیل

سان فرانسسکو، امریکہ

سانتیاگو، چلی

سیول، جنوبی کوریا

صوفیہ، بلغاریہ

سڈنی، آسٹریلیا

طفلس، جارجیا

ٹوکیو، جاپان

وارسا، پولینڈ

واشنگٹن ڈی سی، امریکہ


Image:Wiki letter w.png یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میںترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com