ولیم جیمز
وکیپیڈیا سے
William James
پیدائش: 1842ء
انتقال: 1910ء
امریکی فلسفی ۔ سر ہنری جیمز کا بیٹا۔ جو خود فلسفی اور ماہر نفسیات تھا۔اور ناول نگار ہنری جیمز کا بھائی نیو یارک میں پیدا ہوا۔ 1870ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی اور وہیں تمام عمر تشریح الابدان ، عضویات ، نفسیات اور فلسفے کی تعلیم دیتا رہا۔ اس کے نزدیک خیالات اشیا کی تخلیق نہیں کرتے بلکہ ان کی تخلیق کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں۔ علم تومحض آلہ کار ہے اصل اہمیت ارادے اور عمل کو حاصل ہے۔
زمرہ جات: فلسفی | فلسفہ | امریکی شخصیات | سوانح حیات