روڈلف ڈیزل
وکیپیڈیا سے
Rudolf Diesel
پیدائش: 1858ء
انتقال: 1913ء
جرمن انجینئیر جس نے تیل سے چلنے والا خود کار انجن بنایا۔ اور اس کی وجہ سے صنعت و حرفت اور وسائل و نقل و حمل کی ترقی میں بہت اضافہ ہوا۔ پیرس میں پیدا ہوا۔ ابتدائی تعلیم وہیں پائی۔ 1870ء میں جب پروشیا اور فرانس کی جنگ چھڑی تو اسے گھر والوں کے ہمراہ فرانس سے بھاگنا پڑا۔ جرمنی میں اس نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ حصول تعلیم کے بعد اس کے دل میں ایک ایسا انجن بنانے کا خیال آیا جو بھاپ یا گیس سے زیادہ مضبوط ہو۔ 1892ء میں اس نے یہ انجن بڑی کوششوں کے بعد بنایا۔ 1897ء میں اوکسیرگ کے مقام پر اپنا پہلا انجن کامیابی سے چلایا۔ پہلی جنگ عظیم چھڑنے سے کچھ عرصہ پہلے ایک بحری جہاز میں لندن جارہا تھا کہ راستے میں پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔