راجھستان
وکیپیڈیا سے
راجھستان رقبے کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے۔ مغرب میں اس کی سرحدیں پاکستان، جنوب مغرب میں ریاست گجرات، جنوب مشرقی میں مدھیا پردیش، شمال مشرق میں اتر پردیش اور ہریانہ اور شمال میں مشرقی پنجاب سے ملتی ہیں۔ راجھستان کا رقبہ 342,239 مربع کلومیٹر (132,139 مربع میل) ہے۔
ریاست کا دارالحکومت جے پور ہے۔ معروف صحرائے تھر کا بیشتر حصہ راجھستان میں ہی ہے۔
بڑے شہر اجمیر ، جودھ پور ، بیکانیر ، کوٹہ اور اودھے پور ہیں۔ صحرائی علاقہ ہے۔ اسی علاقے سے گزر کر محمود غزنوی سومنات کی فتح کے لیے آگے بڑھے۔ لوگ عام طور پر خانہ بدوش ہیں۔ مشرقی حصے میں آبپاشی کی سہولتوں کے باعث کھیتی باڑی ہوتی ہے۔ فیروز پور سے بھی نہر نکالی گئی ہے۔ کوہ اراولی سے نمک ، ریتلا پتھر ، سنگ مرمر ، کوئلا ، میکا اور جپسم نکلتا ہے۔ صحرائی علاقہ صحرائی علاقہ ہونے کی وجہ سے آمدورفت کی سہولتیں مفقود ہیں۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میںترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: نامکمل | بھارت | بھارت کی ریاستیں | جغرافیہ