Web - Amazon

We provide Linux to the World


We support WINRAR [What is this] - [Download .exe file(s) for Windows]

CLASSICISTRANIERI HOME PAGE - YOUTUBE CHANNEL
SITEMAP
Audiobooks by Valerio Di Stefano: Single Download - Complete Download [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Alphabetical Download  [TAR] [WIM] [ZIP] [RAR] - Download Instructions

Make a donation: IBAN: IT36M0708677020000000008016 - BIC/SWIFT:  ICRAITRRU60 - VALERIO DI STEFANO or
Privacy Policy Cookie Policy Terms and Conditions
پاکستان - وکیپیڈیا

پاکستان

وکیپیڈیا سے

اسلامی جمہوریۂ پاکستان جنوبی ايشيا ميں واقع ہے۔ پاکستان کے مشرق ميں بھارت، شمال مشرق ميں چين اور مغرب ميں افغانستان اور ايران اور جنوب ميں بحيرہ عرب واقع ہيں۔ پاکستان کا مطلب ہے پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ اور يہ نام چودھری رحمت علی نے تجويز کيا تھا۔


اسلامی جمہوریۂ پاکستان
 پاکستان کا پرچم پاکستان کا قومی نشان
پرچم قومی نشان
شعار: ایمان، اتحاد، تنظیم
ترانہ: قومی ترانہ
 پاکستان کا محل وقوع
دارالحکومت اسلام آباد
عظیم ترین شہر کراچی
دفتری زبان(یں) اردو اور انگریزی
نظام حکومت
صدر
وزیر اعظم
وفاقی جمہوریہ
پرویز مشرف
شوکت عزیز
آزاد
- اعلان آزادی
- جمہوریہ
متحدہ سلطنت برطانیہ سے
14 اگست 1947
23 مارچ 1956
رقبہ
 - کل
 
 - پانی (%)
 
796095 مربع کلومیٹر (34 واں)
339,778 مربع میل
3.1
آبادی
 - تخمینۂ 2006
 - کثافت
 
163,985,373 (6 ٹا)
186 فی مربع کلومیٹر(42 واں)
483 فی مربع میل
جی۔ ڈی۔ پی۔ (پی۔ پی۔ پی۔)
 - مجموعی
 - فی کس
2005 تخمینہ
385.2 ارب ڈالر (26 واں)
2,388 ڈالر (135 واں)
ایچ۔ ڈی۔ آئی۔ (2003) 0.527 (135 واں) – متوسط
سکہ پاکستانی روپیہ (PKR)
منطقۂ وقت
 - گرما (ڈی۔ ایس۔ ٹی۔)
پاکستان کا معیاری وقت (یو۔ ٹی۔ سی۔ +5:00)
غیر مستعمل (یو۔ ٹی۔ سی۔ +6:00)
انٹرنیٹ ٹی۔ ایل۔ ڈی۔ .pk
کالنگ کوڈ +92


فہرست

[ترمیم کریں] تاريخ

سن 1947 سے پہلے بھارت، پاکستان اور بنگلہ ديش برطانوى كالونى تھےاور برصغیر کے نام سے جانے جاتے تھے۔ ہندوستان کی آزادی (انگريزوںسے) کی تحريک کے دوران ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنے لیے ايک عليحدہ ملک کا مطالبہ کيا۔ اس مطالبے کے تحت تحريک پاکستان وجود ميں آئ۔ اس تحريک کی قيادت محمد علی جناح نے کی۔ 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود ميں آيا۔

1947 سے لے کر 1948 تک پاکستان کو بڑی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کئ اندورنی اور بيرونی مشکلات نے پاکستان کو گھيرے رکھا۔ 1948 ميں جناح صاحب کی وفات ہو گئی۔ ان کے بعد حکومت لياقت علی خان کے ہاتھ ميں آ گئ۔ 1951 ميں لياقت علی خان کو شہید کر ديا گيا۔ 1951 سے 1958 تک کئ حکومتيں آئيں اور ختم ہو گئيں۔ 1956 ميں پاکستان ميں پہلا آئين نافذ ہوا۔ اس کے با وجود سياسی بحران کا نتيجہ يہ ہوا کہ 1958 ميں پاکستان ميں مارشل لاء لگ گيا۔

ایوب دور میں پاکستان میں ترقی تو ہوئی لیکن مشرقی پاکستان دور ہوتا گیا۔ 1963 میں پاکستان کے دوسرے آئین کا نفاذ ہوا۔ 1965 میں ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کر دیا لیکن شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مشرقی پاکستان کے حالات آہستہ آہستہ بگڑتے گۓ۔ آخرکار1971 میں ہندوستان کے ایماء پر مشرقی پاکستان نے ایک علیحدہ ملک بنگلہ دیش بنا لیا۔

1972 سے لے کر 1977 تک پاکستان میں پی پی پی کی حکومت تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو ّپاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ اس دور میں سوشلسٹ اور پین اسلامک عنصر بڑھا۔ اس دور میں پاکستان میں نيشنلائيزيشن ہوئ۔ اس دور کے آخر ميں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درميان کشيدگی بڑھ گئ اور اس کے نتيجے ميں 1977 ميں دوبارہ مارشل لاء لگ گيا۔

اگلا دور تھا 1977 تا 1988۔ اس دور ميں پاکستان کے صدر ضياءالحق تھے۔ افغانستان ميں جنگ کی وجہ سے پاکستان کو بہت امداد ملی۔ اسی دور ميں 1985 کے انتخابات ہوۓ اور جونيجو حکومت بنی۔ جسے 1988 میں ضیاء الحق نے برطرف کر ديا- 1988 ميں صدر مملکت کا طيارہ گر گيا اور پاکستان ميں پھر سے جمہوريت کا آغاز ہو گيا۔

اس کے بعد 1988 ميں انتخابات ہوۓ اور بينظير بھٹو کی قيادت ميں پی پی پی اور اس کی حليف جماعتيں اقتدار ميں آئيں۔ صدر غلام اسحاق خان نے حکومت کو باطرف کر ديا۔ 1990 ميں نواز شريف کی قيادت ميں آئ جے آئ اور اس کی حليف جماعتيں اقتدار ميں آئيں۔ 1993 ميں يہ حکومت بھی برطرف ہو گئ۔

اس کے بعد پاکستان کے نۓ صدر فاروق لغاری تھے۔ اگلے انتخابات 1993 ميں ہوۓ اور ان ميں دوبارہ پی پی پی اور اس کی حليف جماعتيں اقتدار ميں آئيں۔ يہ حکومت بھی بر طرف ہو گئ۔ 1997 ميں انتخابات کے بعد دوبارہ نواز شريف کی قيادت ميں مسلم ليگ ن اور اس کی حليف جماعتيں اقتدار ميں آئيں۔ اس حکومت کے آخر ميں سياسی اور فوجی حلقوں ميں کشيدگی بڑھ گئ اور اس کا نطيجہ يہ نکلا کہ 1999 ميں دوبارہ فوجی حکومت آ گئ۔ صدر مملکت پرويز مشرف بنے اور 2001 ميں ہونے والے انتخابات کے بعد وزير اعظم طفر اللہ جمالی بنے۔ 2004ميں وقت كے جنرل مشرف نے شوكت عزيز كو وزير اعظم بنانے كا فيصله كيا . مختصر عرصہ کے لءے شجاعت حسین نے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سرانجام دیں اور شوکت عزیز کے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہونے کے بعد وزارت عظمہ سے مستعفی ہو گءے۔ 9 دسمبر 2004 تا حال شوكت صاحب وزير اعظم ەيں

[ترمیم کریں] سياست

پاکستان ايک وفاقی جمہوريت ہے۔ 1999 ميں صدر پرويز مشرف نے حکومت کو برطرف کر ديا اور چيک ايگزيگٹو بن گۓ۔ 2000 ميں ملک بھر ميں بلدياتی انتخابات ہوۓ۔ يہ پاکستان کو دوبارہ جمہوريت کی طرف واپس لانے کا پہلا قدم تھا۔ اس کے بعد 2001 ميں مجلس شورا کے انتخابات ہوۓ۔ پاکستان کے نۓ وزير اغظم ظفر اللہ خان جمالی بنے۔

پاکستان کی اہم جماعتوں ميں مسلم ليگ ق اور ايم کيو ايم اقتدار ميں ہيں۔ ايم ايم اے اسلامی جماعتوں کا ايک پليٹفارم ہے۔ اس کے علاوہ مسلم ليگ ن اور پی پی پی پی اختلاف ميں ہيں۔ حذب اختلاف کی کوشش ہے کہ پاکستان ميں مکمل اقتدار مجلس شورا کے پاس ہو۔ حذب اقتدار کی کوشش ہے کہ صدارتی اختيارات ميں اظافہ ہو۔


[ترمیم کریں] صوبہ جات

Image:Pakistan.PNG

پاکستان ميں 4 صوبے، 2 وفاقی علاقے اور پاکستانی کشمير کے 2 حصے ہيں۔

صوبے

وفاقی علاقے

پاکستانی کشمير

  • آزاد کشمير

[ترمیم کریں] جغرافيہ

پاکستان جنوبی ايشيا کے شمال مغربی حصے ميں واقع ہے۔

پاکستان کے مشرقی علاقے ميدانی ہيں اور مغربی اور شمالی علاقے پہاڑی ہيں۔ پاکستان کا سب سے بڑا دريا درياۓ سندھ ہے۔ يہ دريا پاکستان کے شمال سے شروع ہوتا ہے اور سرحد، پنجاب اور سندھ سے گزر کر سمندر ميں گرتا ہے۔ سرحد کے مشرقی علاقے، سندھ کے وسطی علاقے اور پنجاب کے شمالی، وسطی اور وسطی جنوبی علاقے ميدانی ہيں، نہری ہيں اور آباد يا زير کاشت ہيں۔ سندھ کے مشرقی اور پنجاب کے جنوب مشرقی علاقے ريتيلے سحرا ہيں۔ زيادہ تر بلوچستان پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے ليکن سبی کا علاقہ ميدانی اور سحرائ ہے۔ سرحد کے مغربی علاقوي ميں نيچے پہاڑ ہيں جبکہ شمالی سرحد اور شمالی علاقہ جات ميں دنيا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ واقع ہے۔

[ترمیم کریں] معيشت

پاکستان دوسری دنيا کا ايک ترفی پزير ملک ہے۔ پاکستان کے اندرونی معاملات ميں فوج كى بيجا مداخلت اور بيرونی کشيدگی کی وجہ سے ملک کی معيشت زيادہ ترقی نہيں کر سکی۔ پہلے پاکستان کی معيشت کا زيادہ انحصار زراعت پر تھا ۔ مگر اب پاکستان کی معيشت (جو کہ کافی کمزور سمجھی جاتی تھی) نے 911، عالمی معاشی پستی، افغانستان جنگ، پانک کی کمی اور بھارت کے ساتھ شديد کشيدگی کے با وجود بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کيا۔ ابھی پاکستان کی معيشت مستحکم ہے اور تيزی سے بڑھنا شروع ہو گئ ہے۔

کراچی کی اسٹاک ايکسچينج کی کے ايس سی انڈکس گزستہ دو سالوں سے دنيا بھر ميں سب سے بہترين کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

[ترمیم کریں] اعداد و شمار

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنيا کا چھٹا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آبادی بہت تيزی سے بڑھ رہی ہے۔

پاکستان کے ٩٦،٧ فيصد شہری مسلمان ہيں جن ميں سے تقريبا ٢٠ فيصد اہل تشیع ٧٦ فيصد اہل سنت اور پانچ فيصد ديگر فرقوں سے تعلق رکھتے ہيں۔ تقريبا ايكـ فيصد پاکستانی ہندو اور اتنے ہی پاکستانی عیسائی ہيں۔ ان کے علاوہ کراچی ميں پارسی، پنجاب و‌سرحد ميں سکھ اور شمالی علاقوں ميں قبائلی مذاہب کے پيرو کار بھی موجود ہيں۔

پاکستان کی قومی زبان اردو ہے۔ ليکن زيادہ تر دفتری کام انگريزی ميں کۓ جاتے ہيں۔ پاکستان کے خواص بھی بنيادی طور پر انگريزی کا استعمال کرتے ہيں۔ پاکستان ميں تمام تر اعلیٰ تعليم بھی انگريزی ميں ہی دی جاتی ہے۔ با وجود اس کے اردو پاکستان کی عوامی و قومی زبان ہے۔ اردو کے علاوہ پاکستان ميں کئ اور زبانيں بولی جاتی ہيں، ان ميں پنجابی، سرائکی، سندھی، گجراتی، بلوچی، براہوی، پشتو اور ہندکو زبانیں قابلِ ذکر ہيں۔

پاکستان ميں مختلف قوموں سے تعلّق رکھنے والے لوگ آباد ہيں، ان ميں زيادہ نماياں پنجابی، سندھی، پٹھان، بلوچی اور مہاجر ہيں۔ ليکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے درميان فرق کم ہوتا جا رہا ہے۔

[ترمیم کریں] تہذیب

پاکستان کی بہت قديم اور رنگارنگ تہذيب ہے۔ پاکستان کا علاقہ ماضی ميں دراوڑ، آريا، ہن، ايرانی، يونانی، عرب، ترک اور منگول لوگوں کی رياستوں ميں شامل رہا ہے۔ ان تمام تہذيبون نے پاکستان کی موجودہ تہذيب پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف صوبوں ميں لباس، کھانے، زبان اور تمدن کا فرق پايا جاتا ہے۔ اس ميں اس علاقوں کی تاريخی عليحدگی کے ساتھ ساتھ موسم اور آب و ہوا کا بھی بہت اثر ہے۔ ليکن ايک اسلامی تہذيب کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس ميں کافی تہذيبی ہم آہنگی بھی موجود ہے۔

پاکستان ميں ٹی وی ڈرامہ ديکھنے کا بہت رواج ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی فلميں بھی بہت شوق سے ديکھی جاتی ہيں اور پاکستان کی اپنی فلموں سے کہيں زيادہ پسند کی جاتی ہيں۔

پاکستان ميں بہت مختلف قسم کی موسيقی ملتی ہے۔ کلاسيکی موسيقی، نيم کلاسيکی موسيقی، لوک موسيقی اور اس کے ساتھ ساتھ جديد پاپولر ميوزک سب ہی کے پاکستان ميں بلند پايہ موسيقار موجود ہيں۔ پاکستان دنيا بھر ميں قوالی کا مرکز ہے۔

پاکستانی تہذيب ميں مغربی عناصر بڑھتے جا رہے ہيں۔ يہ امراء اور روساء ميں اور بڑے شہروں ميں زيادہ نماياں ہے کيونکہ مغربی اشياء، ميڈيا اور تہذيب تک ان کی زيادہ رسائ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ايک بڑھتی ہوئ تحريک ہے جو کہ مغربی اثرات کو کم ديکھنا چاہتی ہے۔ کچھ جکہوں ميں اس تحريک کا زيادہ جھکا‏ؤ اسلام اور کچھ ميں روايات کی طرف ہے۔

پاکستانيوں کی بڑی تعداد امريکہ، برطانيہ، آسٹريليا، کنيڈا اور مشرق وسطی ميں مقيم ہے- ان بيرون ملک پاکستانيوں کا پاکستان پر اور پاکستان کی بين الاقوامی تصوير پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ ان لوگوں نے ماضی ميں پاکستان ميں بہپ سرمايہ کاری بھی کی ہے۔

پاکستان کا سب سے پسندينہ کھيل کرکٹ ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹيم دنيا کی اچھی ٹيموں ميں شمار ہوتی ہے۔ کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان ميں ہاکی بھی بہت شوق سے کھيلی جاتی ہے۔ ەاكى جو كه پاكستان كا قومى كهيل بهى هےـ چوگان (پولو) پاکستان کے شمالی علاقہ جات كے لوگوں كا كهيل هے اور اس كهيل كى پيدايش بهى يهيں هوئى اور آج تک ان علاقوں ميں بہت شوق کے ساتھ کھيلی جاتی ہے۔

[ترمیم کریں] تعطيلات

تعطيل نام وجہ
23 مارچ يوم پاکستان 1940 میں اس روز منٹو پارک (موجودہ اقبال پارک) میں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی
01 مئ مزدوروں کا عالمی دن
14 اگست يوم آزادی اس دن پاکستان انگريزوں سے آزاد ہوا
6 ستمبر يوم دفاع پاکستان کی افواج نے ملک کا دفاع کيا
11 ستمبر وفات قائد قائد اعظم کی وفات کا دن
25 دسمبر ولادت قائد قائد اعظم کی ولادت کا دن
10 ذو الحج عيد الاضحى حضرت ابراہيم علیہ السلام کی قربانی کی ياد ميں
01 شوال عيد الفطر رمضان کے اختتام پر اللہ كى نعمتوں كى شكرگزارى كا دن
12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ کا دن

.

[ترمیم کریں] قومی چیزیں

  • قومی دن

یوم پاکستان، 23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور اسی دن پاکستان پا پہلا آئین 1956 میں منظور ہوا۔

  • قومی شاعر

حکیم الامت حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

  • قومی پرچم

اصل مضمون کے لیے دیکھیں قومی پرچم

گہرا سبز رنگ جس پر ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ بنا ہوا ہے۔ جھنڈے میں شامل سبز رنگ مسلمانوں کی، سفید رنگ کی بٹی پاکستان میں آباد مختلف مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ قومی پرچم گیارہ اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی نے دی تھی۔ اس پرچم کو لیاقت علی خان نے دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا۔

  • قومی پھول

یاسمین

  • قومی لباس

شلوار قمیض، جناح کیپ، شروانی (سردیوں میں)

  • جانور

مارخور قومی جانور ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں پائے جانے والے منفرد جانور نیل گائے، چنکارہ، کالا ہرن، ہرن، چیتا، لومڑی، مارکوپولو بھیڑ، سبز کچھوا، نابینا ڈولفن، مگر مچھ ہیں۔

  • قومی پرندہ

چکور کو قومی پرندے کی حیثیت حاصل ہے۔

  • قومی مشروب

گنے کا رس

  • قومی نعرہ

پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا للہ

یہ نعرہ مشہور شاعر اصغر سودائی نے 1944 میں لگایا جو تحریک پاکستان کے دوران بہت جلد زبان زدوعام ہو گیا۔ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

* قومی ترانے کے لیے دیکھیں مضمون قومی ترانہ

[ترمیم کریں] ریاستی نشان

پاکستان کا ریاستی نشان

ریاستی نشان درج ذیل نشانات پر مشتمل ہے۔

چاند اور ستارہ جو کہ روایتی طور پر اسلام سے ریاست کی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ چوکور شیلڈ جس میں ملک کی چار اہم صنعتوں کی علامت کندہ ہے۔ شیلڈ کے ارد گرد پھول اور پتیاں بنی ہوئی ہیں جو وطن عزیز کے بھر پور ثقافتی ماحول کی عکاسی کرتی ہیں۔ علامت کے چاروں طرف بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا قول۔۔۔ اتحاد، ایمان، تنظیم تحریر ہے۔

[ترمیم کریں] زبانیں

[ترمیم کریں] اہم شہر

کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدر آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، سرگودھا، جھنگ، سکھر، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، گجرات، گوادر، چترال، سوات، مری، شیخوپورہ وغیرہ

[ترمیم کریں] مزید دیکھیں



قیام پاکستان

تحریک پاکستان جنگ آزادی 1857 - علی گڑھ تحریک - تقسیم بنگال - مسلم لیگ - معاہدہ لکھنئو - تحریک خلافت - نہرو رپورٹ - چودہ نکات - خطبہ الہ آباد - دو قومی نظریہ - قرارداد پاکستان - انتخابات 1945-1946
راہنما: سر سید احمد خان - اقبال - قائد اعظم - لیاقت علی خاں - بہادر یار جنگ - عبدرالرب نشتر - فاطمہ جناح - چودھری رحمت علی - محمد علی جوہر - شوکت علی - فضل الحق - ظفر علی خان - حسرت موہانی - خواجہ ناظم الدین - عبدالقیوم خان - اور...
کارکن: سلہری - حمید نظامی - الطاف حسین - یوسف خٹک - اور...


موتمر عالم اسلامی
افغانستان | الجزائر | البانیا | آذربائیجان | بحرین | بنگلہ دیش | بینن | برکینا فاسو | برونائی | کیمرون | چاڈ | جزائر قمر | آئیوری کوسٹ | جبوتی | مصر | گیبون | گیمبیا | گنی | گنی بساؤ | گیانا | انڈونیشیا | ایران | عراق | اردن | کویت | قازقستان | کرغزستان | لبنان | لیبیا | مالدیپ | ملائیشیا | مالی | ماریطانیا | مراکش | موزمبیق | نائجر | نائجیریا | اومان | پاکستان | فلسطین | قطر | سعودی عرب | سینیگال | سیرالیون | صومالیہ | سوڈان | سورینام | شام | تاجکستان | ترکی | تیونس | ٹوگو | ترکمانستان | یوگینڈا | ازبکستان | متحدہ عرب امارات | یمن


اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) Flag of CIS
پاکستان | آذربائجان | ایران | قزکستان | کرغستان | افغانستان | تاجکستان | ترکمنستان | ترکی | ازبکستان
پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات
جغرافیائی: ایشیا | جنوبی ایشیا | برصغیر
تاریخی و ثقافتی: دولت مشترکہ | موتمر عالم اسلامی | اسلامی جمہوریہ
بین الاقوامی تنظیمیں اور تجارت: اقوام متحدہ | عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) | ایشیائی ترقیاتی بینک | سارک | غیر وابستہ ممالک کی تحریک | جنوبی ایشیائی آزاد تجارت کا معاہدہ | اقتصادی تعاون کی تنظيم (ای سی او) | D-8 | G-20 | G-77 - G-24


بحیرہ عرب کے ممالک
ایران اومان بھارت پاکستان سری لنکا

صومالیہ مالدیپ یمن


اسلامی جمہوریتیں
افغانستان | ایران | پاکستان | ماریطانیہ


سارک
افغانستان | بنگلہ دیش | بھوٹان | بھارت | پاکستان | سری لنکا | نیپال | مالدیپ

مبصرین: چین | جاپان | امریکہ | جنوبی کوریا

[ترمیم کریں] بیرونی روابط

Our "Network":

Project Gutenberg
https://gutenberg.classicistranieri.com

Encyclopaedia Britannica 1911
https://encyclopaediabritannica.classicistranieri.com

Librivox Audiobooks
https://librivox.classicistranieri.com

Linux Distributions
https://old.classicistranieri.com

Magnatune (MP3 Music)
https://magnatune.classicistranieri.com

Static Wikipedia (June 2008)
https://wikipedia.classicistranieri.com

Static Wikipedia (March 2008)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com/mar2008/

Static Wikipedia (2007)
https://wikipedia2007.classicistranieri.com

Static Wikipedia (2006)
https://wikipedia2006.classicistranieri.com

Liber Liber
https://liberliber.classicistranieri.com

ZIM Files for Kiwix
https://zim.classicistranieri.com


Other Websites:

Bach - Goldberg Variations
https://www.goldbergvariations.org

Lazarillo de Tormes
https://www.lazarillodetormes.org

Madame Bovary
https://www.madamebovary.org

Il Fu Mattia Pascal
https://www.mattiapascal.it

The Voice in the Desert
https://www.thevoiceinthedesert.org

Confessione d'un amore fascista
https://www.amorefascista.it

Malinverno
https://www.malinverno.org

Debito formativo
https://www.debitoformativo.it

Adina Spire
https://www.adinaspire.com