دراوڑی زبانیں
وکیپیڈیا سے
جنوبی ہند میں بولی جانے والی 26 زبانوں کا گروہ جو انڈو یورپین زبانوں سے بالکل جدا ہے۔ ہندوستان کے پرانے باشندوں دراوڑ کی زبانیں ان کے بولنے والوں کی تعداد سات آٹھ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ تامل ، ملیالم ، کنٹری اور تیلگو زبانیں ادبی اہمیت کی حامل ہیں۔ سب سے قدیم اور ترقی یافتہ زبان تامل ہے جو مدراس میں بولی جاتی ہے۔