خربزہ
وکیپیڈیا سے
خـربـزہ | ||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
قـواعـد اسـم بنـدی | ||||||||||||||||
|
||||||||||||||||
|
||||||||||||||||
میدانجنس خربز (Cucumis melo) ک |
خربزہ (خر = بڑا اور بزہ = ثمر ، میوہ) ، جسکو خربوزہ بھی کہا جاتا ہے ایک پھل کا نام ہے جو کہ ایک بیل نما (vine) پودے پر پیدا ہوتا ہے۔ تاریخی اندازوں کے مطابق اسکی پہلی بار کاشت آج سے چار ہزار سال قبل ایران اور افریقہ کے علاقوں میں کی گئی ۔ اس کا پھولدار پودا ایک اضافی ثمر (accessory fruit) پیدا کرتا ہے جو کہ نباتیات میں کاذب میوہ یعنی false berry کہلایا جاتا ہے۔ خربوزہ کے بہت سے کاشتے (cultivars) تیار کیۓ جاچکے ہیں جن میں شمام (cantaloupe) اور عسلک یا شہد نباتی یعنی Honeydew مشہور ہیں، بعد الذکر دراصل ، شمام اور خربزہ افریقی کا مخلوط (cross) ہے۔
- یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نباتیات میں میوہ یا berry اس کے عام مفہوم سے ذرا الگ مفہوم میں آتا ہے، نباتیات میں ایک ایسے پھل یا ثمر کو میوہ کہا جاتا ہے کہ جو مبیض (ovary) سے تیار ہوا ہو۔ مبیض دراصل پھول کے وزیم (gynoecium) کا ایک حصہ ہوتا ہے جو کہ خود پھول کا مادہ حصہ ہے۔