پیٹر اعظم
وکیپیڈیا سے
Peter The Great
پیدائش: 1672ء
وفات: 1725ء
روس کا بیدار مغز بادشاہ 1696ء میں آزوف کا علاقہ ترکوں سے چھینا۔ 1697ء میں بلجیم ، ہالینڈ ، انگلینڈ ، آسٹریا اور جرمنی کا دورہ کیا، اور جہاز سازی کا فن اور ٹکنیکل سائنس کا علم حاصل کیا۔ 1700ء میں چارلز دو از دہم شاہ سویڈن سے ناروا کے مقام پر شکست کھائی جس کا بدلہ نو سال بعد لیا۔ 1711ء میں ایک معاہدہ کیا جس کی رو سے ترکوں کو آزوف کا علاقہ واپس مل گیا۔ 1721ء میں سویڈن سے جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جس کی رو سے کئی علاقے روس کے قبضے میں آگئے ۔ 1703ء میں سینٹ پیٹرز برگ کی بنیاد رکھی۔ 1722ء میں ایران سے جنگ ہوئی جس میں پیٹر کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ روس میں معاشرتی اور تعلیمی اصلاحات رائج کیں اور فوج اور بحریہ کی ازسرنو تنظیم کی۔ سائنس اور فنون لطیفہ کی بھی ہمت افزائی کی اور روس کے لوگوں کو مغربی تہذیب سے روشناس کیا۔ ایک دہقان عورت سے شادی کی جو پیٹر کی وفات پر کیتھرین اول کے لقب سے تخت پر بیٹھی۔