ونڈوز وسٹا
وکیپیڈیا سے
فہرست |
[ترمیم کریں] تعارف
مائیکرو سافٹ نے طویل عرصے کے بعد اپنے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کانیا ورژن ونڈوز وسٹا کے نام سے جاری کر دیا۔ یہی آپریٹنگ سسٹم پہلے لانگ ہارن کے کوڈ نام سےجاری کیا گیا تھا۔ نام کی تبدیلی کی وضاحت کر تے ہوئے مائیکروسافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ محض مقبولیت حاصل کرنے کا انداز ہے (ہو سکتا ہے وہ شگون وغیرہ پر یقین رکھتے ہوں) وسٹا کا یہ بی ٹا ایک ورژن ہے مائیکروسافٹ کے ذرائع کے مطابق اس کا فائنل ورژن اگلے سال کے آغاز میں جاری کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق ڈاٹ نیٹ کی سہولت کا حامل یہ آپریٹنگ نظام ونڈوز 95 کے بعد مائیکروسافٹ کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہو گا جومائیکروسافٹ کی گرتی ساکھ کوسنبھالا دے گا۔وسٹا کی بنیاد ڈاٹ نیٹ پر رکھی گئی ہے جس نے پروگرامنگ کے انداز کو بدل دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ وسٹا کسی دوسرے آپریٹنگ نظام سے پندرہ گنا تیزی سے چلے گا۔ونڈوز وسٹا بہت سی ایسی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی گئیں ہیں جو کہ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔کچھ کا مختصر تعارف درج ذیل ہے۔
[ترمیم کریں] Winfs
ایک نیا فائل نظام ہے جو ڈیٹا بیس کی طرز کا ہے۔یعنی اس سے ہارڈ ڈسک پر ڈیٹا نہایت منظم انداز میں رکھاجا سکے گا۔
[ترمیم کریں] Aero
ونڈوز وسٹا کا نیا سہ جہتی (تھری ڈی) انٹرفیس جس کی بنیاد ڈاٹ نیٹ پر رکھی گئی ہے۔
[ترمیم کریں] Avalon
ڈاٹ نیٹ کی اے۔پی۔آئیز جن پر ائیرو کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
[ترمیم کریں] Palladium
ونڈوز وسٹا کو وائرسوں اور غیر قانونی پروگراموں سے محفوظ رکھنے کے لیے نیا حفاظتی نظام۔
[ترمیم کریں] Microsoft Office 12
اس کے علاوہ مائکروسافٹ کے مقبول کاروباری پروگرام Office کے نئے ایڈیشن Microsoft Office 12 میں بھی ڈرامائی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ آفس کا نیا ورژن 95 کے ورژن سے یکساں مختلف ہوگا اور اس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی بشکریہ: اردو ٹیک نیوز