منصوبہ:منتظمین
وکیپیڈیا سے
منتظم (sysop/administrator)
فہرست |
فہرست منتظمین
متحرک
- ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) (منتظم اعلی)
- خاور (تبادلہٴ خیال)(منتظم اعلی) از 22 ستمبر 2005
- افرازالقریش(منتظم اعلی) از 15 نومبر 2005
- User:urdutext (تبادلہٴ خیال)
- حیدر از 31 مئ 2006
- وہاب اعجاز از 19 مئی 2006
- Fkehar از 21 اکتوبر 2006
- عادل از 13 جون 2006
نیم متحرک
کوئی نہیں
غیر متحرک
- Aalahazrat از 11 نومبر 2004
درخواست دیں
وکی پیڈیا کی رکنیت ہر کسی کے لیے عام ہے۔ اگر آپ اردو وکی پیڈیا کے منتظم بنا چاہتے ہیں تو یہاں درخواست دیں۔ راۓ شماری میں کامیاب ہونے پر آپ کو یہ عہدہ دے دیا چاۓ گا۔ اس بات کا حاص خیال رکھیں کہ آپ کو وکی پیڈیا پر تھوڑا بہت کام کرنے کا تجریہ ہونا چاہے۔
نوٹ
- آپ کسی دوسرے کو بھی بہاں منتظم کا امیدوار بنا سکتے ہیں۔ مگر راۓ شماری تب تک شروع نہیں ہو گی جب تک امیدوار حامی نہ بھر دے۔
- اپنا نام تجویز کرتے وقت یا حامی بھرتے وقت آپ ہمیں یہ ضرور بتائیں کہ آپ کا مقصد کیا ہے۔
- راۓ شماری میں حصہ لینے کے لیے رکن ہونا لازمی ہے۔
- راۓ دہندگان کسی کو پسند یہ نہ پسند کرتے وقت اس کی وجہ ضرور بتائیں۔ ا
- میدوار خود بھی راۓ شماری میں حصہ لے سکتا ہے۔
- اپنی راۓ اپنے دستختوں کے ساتھ دیں۔
راۓ شماری
بند راۓ شماری
اس حصہ میں کوئی بلاوجہ ترمیم نہ کرے۔
سیف اللہ
نتیجہ: 2:0
حیدر
- حیدر 23:45, 28 مئ 2006 (UTC)
- میرا ووٹ حیدر بھائی کے حق میں ہے، میں امید کروں گا کا حیدر بھائی کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوۓ ہم وکی پیڈیا کو میزید بہتر اور فعال بنا سکیں گے۔سیف اللہ 02:46, 30 مئ 2006 (UTC)
نتیجہ: 2:0
عادل چوہدری
میں افراز صاحب اور سیف اللہ صاحب کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ میرے لیے اتنے نیک خیالات رکتھے ہیں۔ میں بھی اس حصے کا منتظم بننا چاہتا تھا۔ تاکہ اس زبان اور قوم کی ترقی میں میں اپنا زیادہ سے زیادہ حصہ ڈال سکوں۔ میں ابھی ابھی سال اول کے امتحانات سے فارغ ہوا ہوں اور اپنے زائد وقت کا اس سے بہتر اورکوئی مصرف نہیں سمجھتا۔ امید ہے کہ میں منتخب کر لیا جائوں گا۔ اور مجھے میری ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
اور آخر میں خاور صاحب آپ مجھ سے اس قدد خوف زدہ نہ ہوں آپ مجھے ہمیشہ مخلص پائیں گے۔ انشااللہ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ والسلام
- میں عادل چوہدری کو منتظمین میں شامل کرنے کی سفارش اور حمایت کرتا ہوں کہ یہ گانے بجانے اور مذہب کے علاوہ سائنسی مضوعات پر قلم اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ افراز
- یہی کچھ راۓ میری ہے سیف اللہ 02:33, 11 جون 2006 (UTC)
اعتراض
اتنی بھی جلد بازی کیا؟ حیدر 03:52, 10 جون 2006 (UTC)
ميرے خيال ميں بهى جلدى كى ضرورت نهيں هے ـاگرعادل صاحب كسى قسم كى تكنيكى تبديلى كى ضرورت محسوس كرتے هيں تو آپ افراز صاحب يا سيف الله ياپەلے سے موجود اشخاص ميں سے كوئى بهى عادل صاحب كى تجويز پر تبديلىكر سكتا هے ـ خاورkhawar
راۓ
میرے خیال میں کسی بھی ایسے شخص کو منتظم بنانے میں کوئی ہرج نہیں جو مخلص ہو،۔ اگر کوئی شخص منتظم نہ بھی ہو تب بھی اس کے پاس سواۓ ڈلیٹ کرنے کے تمام اختیارات ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی کو منتظم بنا دیتے ہیں تو میرے خیال میں اس شخص کی ذاتی وابستگی زیادہ گہری ہو جاتی ہے، وہ زیادہ دیر جم کر کام کر سکتا ہے۔
عادل سے میرا تعارف وکی پیڈیا سے بہت پہلے کا ہے اور میں نے عادل کو ایک مہذب شخص پایا ہے۔ سیف اللہ 02:33, 11 جون 2006 (UTC)
--Adilch 05:38, 11 جون 2006 (UTC)
نتیجہ: 3:1
شکریہ
آپ سب کا بہت بہت شکریہ --Adilch 09:14, 14 جون 2006 (UTC)
وہاب اعجاز
اردو ویب کے ساتھ کافی عرصہ سے جڑا ہوا ہوں۔ اردو ادب میں ایم اے کیا ہے۔ وکی میں بھی کچھ کام کرنے کا خواہاں ہوں خصوصا اردو ادب کے حوالے سے میرے پاس بہت زیادہ مواد موجود ہے۔ جن کو یہاں پوسٹ کر رہاہوں۔ ابھی وکی کو سیکھنے کے مراحل میں ہوں لیکن پھر بھی جتنا آگے بڑھ رہا ہوں حیرانگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سچ ہے وکی کیس جادو سے کم نہیں۔ یہاں میں شمولیت کا خواست گا ہوں امید ہے آپ لوگ میری استداعا پر ضرور غور فرمائیں گے۔ آپ لوگ میرے مضامین ادب کے زمرے میں دیکھ سکتے ہیں۔
- میں وہاب صاحب کو منتظمین میں شامل کرنے کی حمایت کرتا ہوں ۔ افراز
- ميں خاور بهى وهاب صاحب كى حمايت كرتا هوں ـ خاورkhawar
- ہماری طرف سے بھی اثبات ہے، برخوردار خوب لکھتے ہیں ۔ حکیم العروج
- وہاب صاحب کو میری بھی حمایت حاصل ہے گو ان کے مضامین میں تکنیکی ترامیم کی ضرورت ہے۔ حیدر
مجھے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا شکریہ دوستو۔ کوشش کروں گا کہ آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر سکوں Wahab
نتیجہ: 4:0
درخواست
السلام وعلیکم برادران! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، ہمیشہ وکی پیڈیا پر لکھنے کا سوچتا رہا لیکن اپنی انگریزی کو اس معیار کانہیں سمجھتا کہ انگریزی میں لکھ سکوں لیکن جب اردو وکی پیڈیا کا علم ہوا تو فورا ہی تہیہ کرلیا کہ اس پر ضرور لکھنا ہے۔ میں گذشتہ چند دنوں سے وکی پیڈیا پر مستقل لکھ رہا ہوں اور مضامین کے لئے وکی پیڈیا انگلش کے علاوہ لائبریری سے استفادہ کررہا ہوں۔ میں وکی پیڈیا اردو پر منتظم بننا چاہتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ذمہ داری کی صورت میں زیادہ بہتر انداز سے کام کرسکتا ہوں۔ امید ہے کہ تمام برادران میرے مضامین دیکھنے کے بعد بہتر فیصلہ کریں گے۔fkehar 14 اکتوبر 2006
- میں اپنا ووٹ جناب فہد احمد کیہر (fkehar) صاحب کے حق میں شامل کرتا ہوں ، ان کے لکھے ہوۓ مضامین سنجیدہ اور علمی ہیں جو کہ انکے حصے میں جاکر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ افراز
- میرا ووٹ بھی fkehar کے حق میں ہے۔ اُمید ہے کہ یہ ایک نئے perspective کا وکیپیڈیا پر اضافہ کریں گے۔ اگر واقفیت کی غرض سے تھوڑا انتظار کی تجویز بھی ہو تو اس سے عملی طور پر کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ صارف کے طور پر بھی آپ تقریباً تمام کام کر سکتے ہیں، اور آپ کی رائے کو بھی پورا وزن دیا جاتا ہے۔
--Urdutext 23:15, 17 اکتوبر 2006 (UTC)
اعتراض
- میرے خیال میں انھیں تھوڑا انتظار کرنا چاہے، تاکہ یہ وکی کے ماحول سے واقف ہو جائیں اور انھیں اندازہ ہوجاۓ کہ یہاں کس طرح سے کام ہوتا ہے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 02:48, 17 اکتوبر 2006 (UTC)
جواب از اعتراض=
- السلام وعلیکم! سیف اللہ صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، برادر مجھے اپنے کام کو سامنے لانے کے لئے صرف رہنمائی کی ضرورت ہے لیکن ایک کام کو معیاری بنانے کے لئے اختیارات کا ہونا بھی لازمی ہے تاکہ وکی پیڈیا اردو ایک معیاری دائرہ المعارف کہلائے۔ میں گذشتہ 5 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہوں اور یہاں سے حاصل کردہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجھے اپنی معلومات کو پہنچانے کے لئے منتظمیت کی ضرورت تو نہیں لیکن وکی پیڈيا اردو پر غیر معیاری مضامین کی اتنی کثرت ہے کہ اس کے لئے اسے حاصل کرنا ضروری ہے۔ آپ یہ مت سمجھئے کہ میں محض مضامین delete کرنے کے لئے منتظم بننا چاہتا ہوں بلکہ میرا کام اردو زبان میں اعلی، معیاری اور قابل بھروسہ معلومات کی انٹرنیٹ پر دستیابی ہے۔ فہد احمد کیہر 17 اکتوبر 2006
از حد شکریہ
السلام وعلیکم برادران! عید مبارک! عید کی تعطیلات کے باعث چند دنوں سے غیر حاضر رہا جس دوران منتظم بنادیا گیا جس پر میں تمام برادران کا از حد مشکور ہوں۔ فہد احمد کیہر 27 اکتوبر 2006ء