مرض سیلیئک
وکیپیڈیا سے
اسکو انگریزی میں celiac disease کہا جاتا ہے اور اسکا درست تلفظ - سیلی اےک ہے۔ سیلیئک دراصل ایک وراثی - genetic ( وراثتی - inherited ) پس منظر رکھنے والی بیماری ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو متاثر کرتی ہے اور چھوٹی آنت کے حصوں پر اثرانداز ہوکر خوراک میں شامل غذائی اجزاء (nutrients) کے انجذاب کے عمل میں خلل ڈالتی ہے۔ [ترمیم کریں] متبادل نام
اس بیماری سے متاثرہ افراد کی آنتیں ایک لـحـمـیـہ (پروٹین) جسکو گلوٹن (gluen) کہا جاتا ہے کو برداشت نہیں کرسکتیں، یہ لحمیہ؛ گندم ، گندم سیاہ (rye) اور جو میں پایا جاتا ہے۔ جب مرض سیلیئک سے متاثرہ شخص ایسی کوئی غذا استعمال کرتا ہے کہ جسمیں گلوٹن شامل ہو تو اسکا مدافعتی نطام (immune system) درعمل ظاہر کرتا ہے اور اسکے نتیجہ کے طور پر چھوٹی آنتوں کی اندرونی جھلی میں سوزش پیدا ہوتی ہے اوراسمیں خرابی کا عمل شروع ہوتا ہے۔ اس بیماری کو خون کی پڑتال اور چھوٹی آنت سے نکالی گئی نسیج (tissue) کے خوردبینی مشاہدہ سے تشخیص کیا جاتا ہے، کسی زندہ جسم سے اسطرح نسیج کو کاٹ کرنکالے اور مشاہدہ کرنے کے طریقہ کار کو طب میں اِختِزاع (biopsy) کہا جاتا ہے۔ [ترمیم کریں] علامات و نشاناتسب سے پہلے اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ لفظ علامات طب میں استعمال ہونے والے انگریزی لفظ Signs کیلیۓ اور نشانات لفظ Symptoms کیلیۓ استعمال ہوا ہے۔ |