رامائن
وکیپیڈیا سے
رامائن (Rāmāyaņa) وشنو بھگوان کے اوتار اور ایودھیا کے راجا شری رام چندر جی کی لنکا کے ظالم راجا راون پر فتح و غلبے کی داستان ہے جسے ولمیکی نامی رشی (Rishi) نے قلمبند کیا ہے۔
رامائن کے لفظی معنی ’’رام کا سفر‘‘ کے ہیں۔ممکنہ طور پر آٹھویں صدی قبل مسیح میں پیش آنے والے واقعات پر مشتمل اس دلچسپ داستان کے 24 ہزار اشعار 7 ابوب پر پھیلے ہوئے ہیں۔