دب اکبر
وکیپیڈیا سے
Great Bear
بڑا ریچھ ۔ بنات النعش کبری ۔ شمال کی طرف آسمان پر سات ستاروں کا ایک جھرمٹ ہے۔ کسی نے اس کی شکل ریچھ کی سی پائی۔ اس نے ریچھ کہہ دیا۔ دوسرے نے کو ہل کی مانند پایا۔ امریکا والوں الٹی طرف سے دیکھا تو ڈپر یعنی دستے والا پیالہ کہہ دیا۔ کسی نے انھیں ہمیشہ اکھٹے رہنے کی بنا پر سات سہیلیاں کہہ دیا لیکن سب سے عمدہ نام بنات النعش ہے۔ یہ دوسرے سات ستارے ایک دوسرے کی نسبت سے ہمیشہ اسی حالت میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں سے دو بیرونی ستارے ایسے واقع ہیں کہ ان سے ملانے والے خط کو بڑھایا جائے تو ہمیشہ قطبی ستارے سے جاملے۔ یہ ساتوں ستارے چوبیس گھنٹوں میں قطبی ستارے کے گرد پورا چکر کاٹ لیتے ہیں۔ لیکن ان کو جب دیکھو یہ اپنی پوزیشن پر قائم ہوں گے۔