جنگ ملازکرد
وکیپیڈیا سے
جنگ ملازکرد یا جنگ مانزکرت 26 اگست 1071ء (464ھ) کو سلجوقی اور بازنطینی سلطنت کے درمیان مشرقی اناطولیہ میں لڑی گئی جس میں سلجوقیوں کی قیادت الپ ارسلان اور بازنطینیوں کی قیادت رومانوس چہارم نے کی۔ جنگ سے قبل سلطان الپ ارسلان نے بازنطینی لشکر کی پیش قدمی روکنے کے لئے معاہدے کی پیشکش کی لیکن رومانوس سے اسے ٹھکرادیا جس کے نتیجے میں موجودہ ترکی میں واقع جھیل وان کے شمال مغرب میں ملازکرد کے مقام پر دونوں افواج کا ٹکراؤ ہوا۔ الپ ارسلان نے رومیوں کے خلاف شاندار فتح حاصل کی اور سلجوقی سلطنت کی حدیں اناطولیہ میں مزید آگے تک بڑھ گئیں۔
یہ جنگ بازنطینی سلطنت کے زوال کا باعث بنی اور اسی جنگ کو صلیبی جنگوں کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ جنگ ملازکرد کے نتیجے میں اناطولیہ ہمیشہ کے لئے عیسائیوں کے قبضے سے نکل گیا۔