اناطولیہ
وکیپیڈیا سے
اناطولیہ مغربی ایشیا کا ایک جزیرہ نما ہے جو ملک ترکی کے بیشتر حصے پر مشتمل ہے۔ اناطولیہ کو لاطینی نام ایشیائے کوچک سے بھی پکارا جاتا ہے۔
یہ لفظ یونانی لفظ Aνατολή (اناطولے) یا Ανατολία (اناطولیہ) سے نکلا ہے جس کا مطلب طلوع آفتاب یا مشرق ہے۔
جزیرہ نما کے شمال میں بحیرہ اسود، جنوب میں بحیرہ روم، مغرب میں بحیرہ ایجیئن اور مشرق میں براعظم ایشیا ہے۔
تاریخ عالم میں اس خطے کو کافی اہمیت حاصل ہے اور یہ یونانی، رومی، کرد، بازنطینی، سلجوق اور ترک باشندوں کا وطن رہا ہے۔