پرل ہاربر
وکیپیڈیا سے
Pearl Harbor
بحرالکاہل کے مجمع الجزائر ہوائی میں جزیرہ او آہو پر امریکا کی مضبوط بندرگاہ جس پر جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران 7 دسمبر 1941ء کو بمباری کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا ۔ اس بمباری میں دوسرے زبردست نقصانات کے علاوہ دو ہزار فوجی ہلاک اور گیارہ سو کے قریب زخمی ہوئے۔ 1887ء میں امریکا نے ہوائی کے بادشاہ سے اس بندرگا کی تعمیر کی اجازت حاصل کی اور 1900ء میں اسے ایک اہم بحری اڈہ بنا دیا۔ پرل ہاربر پر جاپانیوں کی بمباری کے دوسرے دن امریکا نے جاپان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔