پراکرت
وکیپیڈیا سے
ہند یورپی زبانوں کے خاندانوں میں سے ہند ایرانی گروہ کی ایک شاخ جو برعظیم پاک و ہند کی عام بول چال تھی۔ اس کی کئی شاخیں تھیں جو چھ سو سال قبل مسیح ہندوستان کے عام لوگ جو زبانیں بولتے اور لکھتے تھے وہ سنسکرت سے کہیں آسان تھیں اور پراکرت کہلاتی تھیں۔ پہلی اور اہم پراکرت ’’پالی ‘‘ تھی جو بدھوں کی زبان تھی۔ تاہم اس کے ادب کو عام طور پر پراکرت کہا جاتا تھا۔ یہی زبان جینیوں نے بدھوں سے لی۔ جینیوں کی مذہبی کتاب سہانتا یا اگاما تین قسم کی پراکرتوں میں لکھی گئیں۔ سوئٹمیرا فرقے کی پرانی سنسکرت کتابیں روادھی مگدھی میں لکھی گئیں۔ جبکہ آخری کتابیں مہاراشٹری میں لکھی گئیں۔ سوئٹمیرا کے مذہبی اصول و قواعد نظم و نثر میں لکھے گئے۔ 454ء میں اس کو آخری شکل دی گئی۔ ڈائیگمیرا فرقے کی مذہبی کتابیں شورسینی میں لکھی گئیں۔ کالی داس ان ڈرامہ نویسوں میں ہے ۔جنہوں نے پراکرت بولنے والے لوگوں پر خاص اثر ڈالا۔