پانچواں کالم
وکیپیڈیا سے
Fifth Column
نیم سیاسی اور نیم فوجی اصطلاح جو دوسری جنگ عظیم کے دوران میں رائج ہوئی۔ 1936ء میں جنرل فرانکو نے سپین میں جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت کی اور فوجی یورش کرکے درالحکومت میڈرڈ کا محاصرہ کر لیا۔ اس نے اعلان کیا کہ شہر کے اندر ایک گروہ اس کی مدد کر رہا ہے۔ ہرفوج میں چار حصے ہوتے ہیں۔ بحری فوج ، بری فوج ، ہوائی فوج، اخبارات اور پروپیگنڈا۔ جنرل فرانکو نے اپنے جاسوسی گروہ کا نام پانچواں کالم رکھا۔ اب پانچواں کالم ہر اس ادارے کو کہتے ہیں جو جنگ کے وقت فوجی واقفیت فراہم کرے اور فوج کے سردار کو بہم پہنچائے۔ بسا اوقات کسی غدار شخص یا گروہ کو بھی ففتھ کالم کہ دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ ایک مشہور بینڈ کا نام بھی ہے۔ اور ایک ٹی وی سیریل بھی اسی نام سے بنائی گئی ہے۔