صفحہ کس طرح ترمیم کریں
وکیپیڈیا سے
صفحہ کس طرح ترمیم کریں ؟؟ وكى پيڈيا پر پەلى دفعه انے والےصاحب ياصاحبه يا پەلى دفعه اس انسائكلوپيڈا ميں كچهـ اضافه كرنے كے خواهش مند قارى كے ذهن ميں پيدا هونے والا سوال ـ آئيے تو ميں آپنى سى كوشش كرتا هوں كه نئے انے والوں كو گائيڈ كر سكوں ـ وكى پيڈيا ميں صفحات ميں ترميم كرنے كے ليے سب سے پہلے تو آپ كے كمپيوٹر كو اس قابل هونا چاهيے كه آپ اس ميں اردو لكھ سكيں ـ اس كے بعد اپ كے پاس معلومات كا ايكـ وسيح ذخيره هونا چاهيے ـ يا پهر اپ ميں معلومات كو كسى اور ذبان سے اردو ميں ترجمعه كرنے كى صلاحيت هونى چاهيے ـ اس كے علاوه آپ كو بالغ نظر اور غير جانبدار بهى هونا چاهيے كيونكه آپ كا لكها هوا انے والى نسلوں كى امانت هے ـ اس لئے اس ميں جانبدارى كى ملاوٹ انے والى نسلوں سے خيانت هے ـ
[ترمیم کریں] ترميم يعنى ايڈيٹ كى تكنيكـ
وكى پيڈيا ميں جب اپ كوئى بهى صفحه كهولتے هيں تو مركز ميں معلومات لكهى هوتى هيں اور دائيں طرف ـ رهنمائى ـ تلاش ـ اور الات كى فەرست هوتى هے ـ اور اوپر صفحے كے عنوان سے بهى اوپر تاب سى بنى هوئى هيں ـ مضمون ـ تبادله خيال ـ ترميم ـ اور تاريخچه ـ لكها هے ـ
اس لفظ ترميم والى تاب پر كلكـ كرنے سے صفحے كى صورت بدل جائے گى اور يه كچهـ اس طرح سے نظر انے لگے گا ـ
مركز ميں نظر انے والے چوكهٹے ميں اپ لكهـ سكتے هيں ـ جب اپ ماؤس اس چوكهٹے ميں لے كر اتے هيں اور كلكـ كرتے هيں تو ايكـ افقى لكير دهڑكنے لگتى هے جو اس بات كى نشانى هوتى هے كه اب آپ كى بورڈ استعمال كرتے هوئے لكهـ سكتے هيں ـ يەاں اپ هيپر ٹكسٹ بهى بهى انسرٹ كر سكتے هيں ـ پيرے ميں وقفه دينے كے لئے فوٹو لگانے كے لئے كسى اور سائٹ كا لنكـ دينے كے لئے وغيره وغيره ـ اپنى تحرير مكمل كرنے كے بعد نيچے ديكهيں يەاں تين بٹن بنے هوئے هيں ـ محفوظ ـ نمائش ـ اور تبديلى ديكهائيں ـ پەلے آپ نمائش والا بٹن دبائيں ـ اسطرح اپ ديكهـ سكتے هيں كه اپ كا لكها هوا كيسا نظر آرها هے يا اس ميں كوئى ەجے وغيره كى غلطى تو نهيں ره گئى ـ اگر كوئى غلطى وغيره ره گئى هو تو اسے صحيع كر كے دوباره نمائش كا بٹن دبائيں ـ اسطرح تبديل شده آپ كے سامنے هو گى ـ اگر اپ مطمعن هيں تو محفوظ والا بٹن دبا كر اپنے كام كو مكمل كرديں ـ جب تكـ اپ اپنے كئے كام كو محفوظ كا بٹن دبا كر محفوظ نهيں كرتے اپ كى ترميم مكمل نهيں هوتى ـ بلكه اپ كا كيا هوا سارا كام ضائع بهى هو سكتا هے ـ