سردار داؤد خان
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1909ء
وفات: 1978ء
افغان مدبر ۔ شاہ افغانستان ظاہر شاہ کے چچا ذاد بھائی۔ فرانس میں تعلیم پائی۔ 31 سال کی عمر میں کابل واپس آئے۔ اور پیادہ فوج کے افسروں کے سکول میں داخل ہوگئے۔ 1935ء میں ظاہر شاہ کی بہن سے شادی کی اور اسی سال انھیں مشرقی صوبے کا گورنر اور ساتھ ہی جنرل آفیسر کمانڈنگ بنا دیا گیا۔ بعد میں وزیر جنگ اور وزیر داخلہ مقرر ہوئے۔ 1953ء میں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1962ء میں مستعفی ہو گئے۔ جولائی 1973ء میں فوج نے ظاہر شاہ کا تختہ الٹ دیا اور 19 جولائی کو سردار داؤد جہموریہ افغانستان کے صدر اور وزیراعظم مقرر ہوئے۔ 27 اپریل 1978ء کے انقلاب میں مارے گئے۔