زکوۃ
وکیپیڈیا سے
اسلام کا تیسرا اہم رکن ہے۔زکوۃ کے معنی پاکیزگی اور بڑھنے کے ہیں۔
پاکیزگی سے مراد اللہ تعالی نے ہمارے مال و دولت میں جو حق مقررکیا ہے اس کو خلوص دل اور رضامندی سے ادا کیا جاۓ۔نشونما سے مراد حق داروں پر مال خرچ کرنا اپنی دولت کو بڑھانا ہے ،جس سے مال میں برکت پیدا ہوتی ہے۔
دین اک اصطلاح میں زکوۃ ایسی مالی عبادت ہے جو ہر صاحب نصات مسلمان پرفرض ہے۔
[ترمیم کریں] مصارف زکوۃ
زکوۃ تو بس محتاجوں ‘ مسکینوں‘ عاملین صدقات اور تالیف قلوب کے سزا واروں کے لیے ہے اور اس لیے کہ یہ گردنوں کے چھڑانے ‘ تاوان زدوں کے سنبھالنے ‘ اللہ کی راہ اور مسافروں کی امداد میں خرچ کی جائے ۔ یہ اللہ کا مقرر کردہ فریضہ ہے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے۔(9۔60)