بیعت الرضوان
وکیپیڈیا سے
ہجرت کے بعد چھ سال تک مسلمان خانہ کعبہ کی زیارت کو مکہ نہ جاسکے۔ 6ھ میں رسول اللہ (ص) چودہ سومسلمانوں کے ہمراہ فریضہ حج ادا کرنے کے لیے مدینے سے روانہ ہوئے۔قریش نے تہیہ کر لیا تھا کہ مسلمانوں کو حج نہ کرنے دیں گے۔ آنحضرت نے حدیبیہ کے مقام پر قیام کیا۔ اور اہل مکہ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارا مقصد جنگ کرنا نہیں۔ ہم حج کرنے آئے ہیں۔ لیکن قریش مکہ کے ساتھ تمام بات چیت بے سود ثابت ہوئی۔ آخر رسول خدا نے حضرت عثمان کو سفیر بنا کر بھیجا کہ وہ قریش سے بات چیت کریں۔ قریش نے حضرت عثمان کو مکے میں روک لیا۔ اس سے مسلمانوں کو خدشہ پیدا ہوگیا کہ کہیں حضرت عثمان کو شہید نہ کر دیا گیا ہو۔ آنحضرت نے ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر تمام جانثاروں سے بیعت لی کہ جب تک حضرت عثمان کا قصاص نہیں لیں گے اس جگہ سے نہیں ہلیں گے۔ اس بیعت کو بیت الرضوان کہتے ہیں اور وہ درخت شجرۃ الرضوان کہلاتا ہے۔قرآن پاک کو سورۃ الفتح میں اس واقعے کی طرف اشارہ موجود ہے۔