بنو قینقاع
وکیپیڈیا سے
مدینہ منورہ میں آباد یہودیوں کا ایک قبیلہ ۔ نبی کریم صلعم نے مدینے کے یہودی قبائل سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ جنگ کی صورت میں فریقین ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ جنگ بدر کے موقع پر یہود نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور غیر جانبداری کا اعلان کر دیا۔ مسلمان اکیلے ہی مشرکین مکہ پر فتح حاصل کرکے مدینے واپس لوٹے یہودیوں کو اور ناگوار گزرا۔ وہ حسد کرنے لگے۔ اور مسلمانوں کی دشمنی پر اتر آئے۔ مجبوراً سب سے پہلے یہود کے قبیلہ قینقاع کو مدینےسے جلاوطن کرنا پڑا۔ یہ خیبر میں آبادہوئے۔ مگر اسلام دشمنی سے پھر بھی باز نہ آئے۔ بدستور سازشوں میں مصروف رہے۔ اسلامی لشکر نے خیبر کی جنگ میں ان کی سرکوبی کی۔