ابراہیم بن عبداللہ علوی
وکیپیڈیا سے
٧٦٣ء
حضرت علی کے خاندان سے تھے۔ اور محمد المعروف نفس ذکیہ کے بھائی تھے۔ خاندان عباسی کی خلافت کے مخالف اور خاندان علی کی خلافت کے حامیوں کے قائد تھے۔ اہل بصرہ کی مدد سے عباسیوں کے خلاف بغاوت کی۔ کچھ عرصے تک اہواز، ایران اور واسط وغیرہ علاقوں پر قابض رہے۔ پھر عباسیوں نے یورش کرکے ان کا زور توڑ دیا۔ دریائے فرات کے کنارے عباسیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔