بحیرہ اسود
وکیپیڈیا سے
بحیرہ اسود جنوب مشرق یورپ اور اناطولیہ کے درمیان ک ایک سمندر ہے جو دراصل بذریعہ بحیرہ روم بحر اوقیانوس کا ایک حصہ ہے۔ یہ آبنائے باسفورساور بحیرہ مرمرہ کے ذریعے بحیرہ روم سے اور آبنائے کرچ کے ذریعے بحیرہ ازوف سے منسلک ہے۔
بحیرہ اسود میں گرنے والا سب سے اہم دریا دریائے ڈینیوب ہے۔ یہ بحیرہ 4 لاکھ 22 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 2210 میٹر ہے۔
بحیرہ اسود کے ساحلی ممالک میں ترکی، بلغاریہ، رومانیہ، یوکرین، روس اور جارجیا شامل ہیں۔ یوکرین کی خود مختیار جمہوریہ کریمیا بھی اسی کے ساحل پر ہے۔
ترکی کا شہر استنبول بحیرہ اسود کے کنارے اہم ترین شہر ہے۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میںترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔