بحیرہ روم
وکیپیڈیا سے
بحیرہ روم افریقہ، یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک سمندر ہے جو تقریبا چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے۔ بحیرہ روم کے شمال میں یورپ، جنوب میں افریقہ اور مشرق میں ایشیا موجود ہے۔ یہ 2.5 ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے لیکن اسے بحر اوقیانوس سے منسلک کرنے والی آبنائے جبرالٹر صرف 14 کلومیٹر چوڑی ہے۔
یہ بحیرہ درہ دانیال اور آبنائے باسفورس کے ذریعے بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود سے بھی منسلک ہے۔ نہر سوئز بحیرہ روم کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع ہے جو اسے بحیرہ قلزم سے منسلک کرتی ہے۔
بحیرہ کے بڑے جزیروں میں قبرص، کریٹ، رہوڈز، سارڈینیا، کورسیکا، صقلیہ، مالٹا، ابیزا، ماجورکا اور منورکا شامل ہیں۔
یہ زمانہ قدیم سے بحری ذرائع نقل و حمل کا مرکز رہا ہے۔ ترک اس سمندر کو Akdeniz یعنی بحیرہ ابیض جبکہ عربی "البحر الأبيض المتوسط" کہتے ہیں۔
دیگر زبانوں میں بحیرہ روم کے لئے مندرجہ ذیل الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں:
- ڈچ: Middellandse zee
- فرانسیسی: Mer Méditerranée
- جرمنی: das Mittelmeer
- یونانی: Mesogeios Thalassa (Μεσόγειος Θάλασσα)
- عبرانی: ha-Yam ha-Tikhon (הים התיכון)
- اطالوی: Mar(e) Mediterraneo
- لاطینی: Mare Mediterraneum, یا Mare Nostrum
- پرتگیزی: Mar Mediterrâneo
- ہسپانوی: Mar Mediterráneo
بحیرہ روم کا ساحل 22 ممالک سے ملتا ہے جن میں مندرجہ ذیل ممالک شامل ہیں:
یورپ (مغرب سے مشرق کی جانب)
- اسپین
- فرانس
- موناکو
- اٹلی
- مالٹا
- سلووینیا
- کروشیا
- بوسنیا و ہرزیگووینا
- مونٹی نيگرو
- البانیا
- یونان
- ترکی
- قبرص
ایشیا (شمال سے جنوب کی جانب)
افریقہ (مشرق سے مغرب کی جانب)