دیوالی
وکیپیڈیا سے
ہندوؤں کا ایک تہوار جو کاتک کی پندرہ تاریخ کو کارتک بدھ دیوتا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن ہندو کسی دریا یا تالاب میں نہا کر نئے لباس پہنتے اور شرادھ کرتے ہیں۔ رات کو دیے جلاتے ہیں ، لچھمی کی پوجا کرتے ہیں اور جوا کھیلتے ہیں۔ ہندوؤں کا توہم ہے کہ اگر دیوالی کی رات جوئے میں جیتیں تو سال بھر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔
بعض دیوالی کو راجا رام چندر جی کے بن باس سے واپسی کا دن تصور کتے ہیں۔ بعض دولت کی دیوی لکشمی سے منسوب کرتے ہیں ۔ بنگالیوں میں اس دن کالی ماتا کی پوجا اور قربانی کی جاتی ہے۔ان کا عقیدہ ہے کہ اس دن کالی ماتا نے شر کی تمام طاقتوں پر فتح پائی تھی۔ جنوبی ہند کے بدلتے اور وشنو جی کی پوجا کرتے ہیں۔ ان کا عقیدہ ہے کہ اس دن وشنوجی نے بدی کی قوتوں پر غلبہ حاصل کیا تھا۔