دسہرہ
وکیپیڈیا سے
ہندوؤں کا ایک تہوار ۔ لغوی معنی دس روز۔ مراد دس گناہوں کو لے جانے والا۔ جیٹھ شکل پکش کی دسویں تاریخ جو گنگا کے پیدا ہونے کا دن ہے۔ جو اس دن گنگا میں نہائے اس کے دس قسم کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ اس دن درگا جی کی جنم اشٹمی یا یوم فتح منایا جاتا ہے۔ نیز اس دن راجا رام چندر کا بن باس سے گھر آنا اور راون پر فتح پانا بھی بیان کیا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں یہ موسمی تہوار تھا کیونکہ اس روز دن اور رات برابر ہو جاتے ہیں۔ اور موسم اعتدال پر آجاتا ہے۔ پھر اس تہوار پر مذہبی رنگ چڑھ گیا اور یہ راون کے خلاف رام چندر کی فتح کی یادگار کے طور پر منایا جانے لگا۔