جنوبی امریکہ
وکیپیڈیا سے
جنوبی امریکہ مغربی نصف کرہ میں واقع ایک براعظم ہے جس کا بیشتر حصہ جنوبی کرہ ارض میں واقع ہے۔ مغرب میں اس براعظم کی سرحدیں بحر الکاہل اور شمال اور مشرق میں بحر اوقیانوس اور شمالی امریکہ اور شمال مغرب میں بحیرہ کیریبیئن سے ملتی ہیں۔
جنوبی امریکہ کا نام شمالی امریکہ کی طرح یورپی جہاز راں امریگو ویسپوچی کے نام پر رکھا گیا جس نے پہلی مرتبہ یہ انکشاف کیا کہ امریکہ دراصل شرق الہند نہیں بلکہ ایک نئی دنیا ہے جسے یورپی نہیں جانتے۔
[ترمیم کریں] جغرافیہ
جنوبی امریکہ کا کل رقبہ 17،840،000 مربع کلومیٹر (6890،000 مربع میل) ہے جو زمین کے کل رقبے کا 3.5 فیصد بنتا ہے۔ 2005ء کے مطابق براعظم کی آبادی 371،000،000 ہے۔ جنوبی امریکہ رقبے کے لحاظ سے (ایشیاء، افریقہ اور شمالی امریکہ کے بعد) چوتھا اور آبادی کے لحاظ سے (ایشیاء، افریقہ، یورپ اور شمالی امریکہ کے بعد) چوتھا بڑا براعظم ہے۔
جنوبی امریکہ کو عام طور پر ایک براعظم تسلیم کیا جاتا ہے جو امریکین کا جنوبی حصہ ہے۔ یہ نہر پاناما کےجنوب اور مشرق میں واقع ہے جو خاکنائے پاناما سے گذرتی ہے۔ کسی زمانے میں شمالی و جنوبی امریکہ کو ایک براعظم تسلیم کیا جاتا تھا اور دونوں کو برصغیر مانا جاتا تھا۔ ارضیاتی طور پر جنوبی امریکہ کا تقریبا تمام حصہ جنوبی امریکی پرت پر قائم ہے جبکہ سیاسی طور پر خاکنائے پاناما میں نہر پاناما کے مشرق کے علاوہ پورا پانامہ براعظم شمالی امریکہ کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور وسطی امریکہ کا ایک ملک قرار دیا جاتا ہے۔
براعظم جنوبی امریکہ خاکنائے پاناما کے ذریعے شمالی امریکہ سے منسلک ہے۔ کوہ انڈیز یہاں کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ ہے جبکہ براعظم کے مشرقی علاقے میں دریائے ایمیزون کے ساتھ ساتھ کا علاقہ جنگلات سے اٹا پڑا ہے۔ براعظم میں صحرائی علاقے میں ہیں جن میں پیٹاگونیا اور صحرائے ایٹاکاما معروف ہیں۔
دنیا کی سب سے بلند آبشار "اینجل آبشار"، حجم کے اعتبار سے سب سے بڑا دریا "دریائے ایمیزون"، طویل ترین پہاڑی سلسلہ "انڈیز"، روئے زمین کا خشک ترین مقام "صحرائے ایٹاکاما"، سب سے بڑا جنگل "ایمیزون جنگل"، سطح سمندر سے بلند ترین دارالحکومت "لاپاز، بولیویا"، دنیا کی سب سے بلند جھیل "جھیل ٹیٹیکاکا" اور جنوب میں دنیا کا سب سے دور شہر "پورٹو ٹورٹو، چلی" اسی براعظم میں واقع ہیں۔
[ترمیم کریں] ممالک
اقوام متحدہ کے مطابق مندرجہ ذیل ممالک براعظم جنوبی امریکہ میں شمار ہوتے ہیں۔
ملک کا نام بمعہ پرچم |
رقبہ (مربع کلومیٹر) |
آبادی (بمطابق یکم جولائی 2005ء) |
کثافت آبادی (فی مربع کلومیٹر) |
دارالحکومت |
---|---|---|---|---|
ارجنٹائن |
2,766,890 | 39,537,943 | 14.3 | بیونس آئرس |
بولیویا |
1,098,580 | 8,857,870 | 8.1 | لاپاز |
برازیل |
8,514,877 | 187,550,726 | 22.0 | برازیلیا |
چلی |
756,950 | 15,980,912 | 21.1 | سانتیاگو |
کولمبیا |
1,138,910 | 42,954,279 | 37.7 | بگوٹا |
ایکواڈور |
283,560 | 13,363,593 | 47.1 | کوئٹو |
جزائر فاک لینڈ (برطانیہ) |
12,173 | 2,967 | 0.24 | اسٹینلے |
فرانسیسی گیانا (فرانس) |
91,000 | 195,506 | 2.1 | کینے |
گیانا |
214,970 | 765,283 | 3.6 | جارج ٹاؤن |
پیراگوئے |
406,750 | 6,347,884 | 15.6 | اسنشن |
پیرو |
1,285,220 | 27,925,628 | 21.7 | لیما |
جنوبی جارجیا اور جنوبی سینڈوچ جزائر (برطانیہ) |
3,093 | — | — | گرٹویکن |
سورینام |
163,270 | 438,144 | 2.7 | پاراماریبو |
یوراگوئے |
176,220 | 3,415,920 | 19.4 | مونٹی وڈیو |
وینیزویلا |
912,050 | 25,375,281 | 27.8 | کراکس |
وسطی امریکہ | ||||
پاناما |
25,347 | 540,433 | 21.3 | پاناما شہر |
کل | 17,846,948 | 371,814,437 | 20.8 |
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میںترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
افریقہ یوریشیا |
امریکہ |
یوریشیا |
||||||||||||||||||
افریقہ |
انٹارکٹیکا |
ایشیا |
آسٹریلیا |
یورپ |
شمالی امریکہ |
جنوبی امریکہ |
<noinclude>