دارالحکومت
وکیپیڈیا سے
براعظم اور انکے بڑے دارلحکومت | ||
براعظم | دارلحکومت | آبادی |
آسٹریلیا | ولنگٹن | 445,400 |
افریقہ | قاہرہ | 11,146,000 |
ایشیا | ٹوکیو | 35,237,000 |
جنوبی امریکہ | بیونس آئرس | 14,230,000 |
شمالی امریکہ | میکسیکو سٹی | 17,809,471 |
یورپ | ماسکو | 13,600,000 |
سیاسی اعتبار سے دارلحکومت، حکومت سے متعلقہ مخصوص شہر یا قصبہ ہوتا ہے، دوسرے لفظوں میں دارلحکومت وہ شہر ہوتا ہے جہاں حکومتی دفاتر، مجلس گاہیں وغیرہ ہوتی ہیں۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جاۓ تو وہ شہر جو کسی علاقہ میں معاشی مرکز کی اہمیت رکھتے تھے وہی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہمیت اختیار کرتے گۓ اور وہی دارلحکومت قرار پاۓ مثلا لندن یا ماسکو۔ دارلحکومت قدرتی طور پر ایسے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے ہیں یا انتطامی قابلیت رکھتے ہیں مثلا وکیل، صحافی، سماجی محققین وغیرہ۔ دارلحکومت کسی ملک کے معاشی، ثقافتی و سماجی مرکز کے طرح ہوتا ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ حکومتوں کو دارلحکومت جیسے بڑے شہر کے پھلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامات بھی کرنے پڑتے ہیں، اور دارلحکومت تبدیل بھی کرنے پڑتے ہیں۔ جسکی مثال برازیل کی ہے جہاں ریو دی جنیرو میں زیادہ بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے برازیلیا کو دارلحکومت بنایا گیا۔ ایسے ہی اعلانات جنوبی کوریا کی حکومت بھی کر چکی ہے جو سیول کو زیادہ رش والی جگہ قرار دے کر یونگی گونگجو کو دارلحکومت بنانا چاہتی ہے۔
ایسی بھی مثالیں موجود ہیں جہاں کسی ملک کے ایک سے زیادہ دارلحکومت ہیں یا کوئی مخصوص دارلحکومت نہیں ہے۔ جسکی مثالیں درج ذیل ہیں۔
- بولیویا۔ سوکرے ابھی تک قانونی دارلحکومت ہے لیکن زیادہ تر حکومتی معاملات کو لاپاز منتقل کیا جا چکا ہے۔
- چلی۔ دارلحکومت سنتیاگو ہے لیکن قومی اسمبلی والپاریزو میں ہے۔
- آئیوری کوسٹ۔ 1983ء میں یاموسوکرو کو دارلحکومت قرار دیا گیا، لیکن زیادہ تر حکومتی دفاتر اور سفارتخانے ابی جان میں ہی ہیں۔
- اسرائیل۔ یروشلم کو قانونی دارلحکومت قرار دیا گیا ہے جہاں سپریم کورٹ اور دوسرے حکومتی دفاتر ہیں لیکن فلسطین کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے عالمی برادری اس کو دارلحکومت تسلیم نہیں کرتی اور انکے سفارت خانے تل ابیب میں ہی ہیں۔ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بھی تل ابیب میں ہے۔
- ناؤرو۔ صرف 21 مربع کلو میٹر رقبہ پر مشتمل ملک ہے جسکا کوئی دارلحکومت نہیں ہے۔
- نیدرلینڈ۔ قانونی دارلحکومت کا درجہ امسٹرڈم کو حاصل ہے لیکن حکومتی دفاتر، اسمبلی، سپریم کورٹ وغیرہ ہیگ میں ہیں۔
- جنوبی افریقہ۔ انتطامی دارلحکومت پریتوریا ہے، قانون سازی کے لیے دارلحکومت کا درجہ کیپ ٹاؤن کا ہے اور عدالتی دارلحکومت بلوم فونٹین ہے۔