بساؤ
وکیپیڈیا سے
بساؤ (Bissau) آبادی تقریبا تین لاکھ پچپن ہزار (2004ء) گنی بساؤ کا دارالحکومت ہے۔ شہر بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع ہے، جہاں دریاۓ گیبا سمندر میں گرتا ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا شہر، اہم ترین بندرگاہ اور فوجی مرکز ہے۔ اہم مصنوعات میں مونگ پھلی، کھوپرا، پام کا تیل اور ربڑ شامل ہیں۔ شہر کی بنیاد 1687ء میں پرتگالیوں نے بطور مطفوظ بندرگاہ اور تجارتی مرکز کے رکھی۔ 1942ء میں شہر کو پرتگالی گنی کے دارالحکموت کا درجہ دیا گیا۔ جسے بعد میں مدینہ دو باؤ سے بدل دیا گیا۔
شہر اپنے سالانہ میلہ کی وجہ سے مشہور ہے۔ دوسری پرکشش جگہوں میں فورتالیزا داامورا (Fortaleza d'Amura ) کی بیرکوں میں املکار کابرال (Amílcar Cabral) کا مقبرہ، پی جی گوئٹی میموریل (Pidjiguiti Memorial )۔ 3اگست 1959ء بساؤ کے بندرگاہ پر سامان لادنے کا کام کرنے والے مزدوروں کی ہڑتال میں مرنے والوں کی یاداشتیں، بساؤ کا نیا سٹیڈیم اور ساحل سمندر کے مقامی تفریحی مقامات شامل ہیں۔ شہر کی کافی عمارات گنی بساؤ کی خانہ جنگی میں خراب ہو چکی ہیں، جن میں گنی بساؤ کا شاہی محل اور بساؤ فرانسیسی تہذیبی مرکز بھی شامل ہیں۔ مرکز شہر زیر تعمیر ہے۔
فضائی سفر کی سہولیات کے لیے اوسوالدو وییرو بین الاقوامی ائرپورٹ دستیاب ہے۔
[ترمیم کریں] خارجی ربط
زمرہ جات: شہر | افریقی شہر | گنی بساؤ