تبادلۂ خیال:یکلخت لکیری مساوات کا نظام
وکیپیڈیا سے
"اور دیکھو" سیدھا سادہ ترجمہ ہے "See Also" کا۔ ریاضی کے صفحات پر زیادہ گنجلک عبارت مناسب نہیں۔ اس لیے "مذید دیکھیے" کو واپس پلٹا رہا ہوں۔ یہاں یہ وضاحت کر دوں کہ اس سیکشن کا مقصد اسی موضوع پر مذید معلومات دینا نہیں بلکہ اس کے قریبی موضوعات کی طرف قاری کی راہنمائی کرنا ہے۔ اور چونکہ قاری واحد ہے اس لیے جمع کا صیغہ بھی استعمال کرنا مناسب نہیں۔ --Urdutext 23:03, 17 جولائی 2006 (UTC)
- simultaneous کا مفہوم ایک ہی وقت میں انجام پاجانے کا ہے اور اسکے لیۓ مناسب لفظ مُتواقِت (متواقت mutawaqit) ہے
- linear کے لیۓ خطی زیادہ مناسب ہے
- گویا مکمل نام یوں ہوسکتا ہے ، متواقت خطی مساوات کا نظام
- متواقت ، وقت کی اساس سے ہے۔ اب شائد اس لفظ کو تبدیل کرنا مشکل ہو کیونکہ بہت جگہ استعمال ہو چکا ہے لیکن اگر اس ترجمے سے اتفاق ہو تو کم از کم مستقبل میں اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور جس جس جگہ ضرورت محسوس ہو redirect کا طریقہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ صرف ایک مشورہ ہے ، جیسے آپ مناسب سمجھیں۔ افراز
-
- خطی اردو میں بہت سے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ حتی کہ فونٹ کو بھی خط کہتے ہیں۔ لکیری مجھے اس لیے بھی پسند ہے کہ یہ انگریزی متبادل لینیر سے صوتی طور پر قریب ہے۔
- اگر system theoryکے حوالے سے سوچیں تو شاید "یکلخت" بھی simultaneous کے لیے برا نہیں۔
- اس مضمون میں echelon [1] استعمال ہؤا ہے۔ اس کا کوئی اردو متبادل بتائیں۔
--Urdutext 18:58, 4 نومبر 2006 (UTC)
-
- echelon کا ترجمہ میری دانست میں تو رتبیہ ہونا چاہیۓ، اگر اجنبی لگے تو ترتیبہ بھی نہایت موزوں ہے۔ دونوں ؛ رتبیہ اور ترتیبہ ، عام لفظ ترتیب کی اساس رکھتے ہیں ۔ افراز