کے۔ایچ خورشید
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1924ء
کشمیری سیاست دان ۔ خورشید الحسن خورشید ۔ سرینگر میں پیدا ہوئے۔ اننت ناگ ، سری نگر اور انگلستان میں تعلیم حاصل کی۔ تعلیم کے دوران قائداعظم کے سیکرٹری کے طور پر کام کیا۔ 1942ء کی شملہ کانفرنسوں میں قائداعظم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد چھٹیاں گزارنے سری نگر گئے تو گرفتار کر لیے گئے۔ 1949ء تک نظر بند رہے۔ متارکہ جنگ کے معاہدے کے بعد رہا ہوئے اور پاکستان واپس آکر لاہور سے ایک انگریزی رسالہ ’’گارڈین‘‘ نکالا۔ لیکن جلد ہی قانون کی اعلی تعلیم حاصل کرنے انگلستان چلے گئے۔ 1954ء میں بار ایٹ لا کی۔ 1951ء میں امریکا کے دورے پر گئے۔ 1952ء میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ چودھری ظفر اللہ خان نے مسئلہ کشمیر پر صلاح مشورے کے لیے پیرس بلایا۔ کچھ عرصہ حکومت آزاد کشمیر کے پبلسٹی ایڈوائزر کی حیثیت سے کام کیا۔ تین برس آزاد کشمیر کے غیر سرکاری نمائندے کے طور پر کراچی میں مقیم رہے۔ 27 اپریل 1959ء کو سردار محمد ابراہیم کی کابینہ کے استعفے کی منظوری کے بعد آپ کو آزاد کشمیر کا صدر مقرر کیا گیا۔ اکتوبر1962ء میں آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے۔ 1964ء میں مستعفی ہوگئے۔