وکیپیڈیا منتخب مقالے
وکیپیڈیا سے
آج کا منتخب مقالہ کے وثق میں فی الحال ارادہ ہر ماہ کی یکم کو ایک مقالہ منتخب کرنے کا ہے، اگر آپ یکم کے علاوہ کسی اور دن میں کوئی مقالہ رکھنا چاہتے ہوں تو اسکی تاریخ کا اندراج ضرور کردیجیۓ گا۔
اقوام متحدہ 22-07-2006:
- اپریل 1945 ء سے 26 جون 1945 ء تک سان فرانسسکو، امریکہ میں پچاس ملکوں کے نمائندوں کی ایک کانفرس منعقد ہوئی۔ اس کانفرس میں ایک بین الاقوامی ادارے کے قیام پر غور کیا گیا۔ چنانحہ اقوام متحدہ یا United Nations کا منشور یا چارٹر مرتب کیا گیا۔ لیکن اقوام متحدہ 24 اکتوبر 1945 ء میں معرض وجود میں آئی۔۔۔۔
- ورلــڈ وائــڈ ویـب 27-07-2006:
جال محیطِ عالم ، ایک عالمی (مشینی یا آلاتی) جگہ یا اسپیس ہے کہ جو کہ قراء و تحریر (پڑھنے اور لکھنے) کے لیۓ استعمال کی جاتی ہے۔ اسکو انگریزی میں world wide web کہا جاتا ہے۔ اکثر ویب کو شبکہ یعنی انٹرنیٹ کا مترادف سمجھ لیا جاتا ہے لیکن رابط (ویب) دراصل انٹرنیٹ پر موجود معلومات کا ایک وسیلہ یا میڈیا ہے جو کہ شبکہ کی فضاء (اسپیس) میں دستیاب ہے ایسے ہی جیسے برقی برید (ای میل یا برقی مراسلہ) ۔ شبکہ اور رابط کے افتراق کے بارے میں مزید معلومات کے لیۓ شبکہ تاریک نامی صفحہ دیکھیۓ۔ ایک رابط (ویب) کے لیۓ دبی دبی خواہشوں اور خابوں کے اشارے 1980 کی دہائی سے ہی مل رہے تھے، جب ایک انگلستانی ٹـم بیرنر لی نے ایک ابتدائی شکل کا منصوبہ ۔۔۔۔۔۔۔
- گـــرڈ کمپیوٹنگ 28-08-2006:
طنابی شمارندہ کاری (grid computing) دراصل ایک گذشتہ طراز (technique) بنـام منقسم شمارندہ کاری (distributed computing) کی ہی ایک ابھرتی ہوئی نئی اور روش جدیدہ (فیشن ایبل) شکل ہے۔ اس طراز کے پس پشت بنیادی خیال یہ کارفرما ہے کہ بہت بڑا کام ایک ہی جگہ کرنے کے بجاۓ اسکو منقسم کر کے الگ الگ کئی حصوں میں مکمل کرلیا جاۓ تو نسبتا سہل ہوتا ہے یعنی کوئی شمارندی برنامہ (computer program) ، کسی ایک بہت بڑے شمارندے (کمپیوٹر) پر کرنے کے بجاۓ اسے ایسے متعدد چھوٹے چھوٹے شمارندوں پر چلا کر کیا جاۓ جو کہ آپس میں کسی شراکہ (network) کے زریعے مربوط کۓ ہوۓ ہوں۔ باالفاظ دیگر یوں کہ لیں کہ دنیا میں بکھرے ہوئے شمارندوں کا جو جال ھے اسکو اس طرح استعمال میں لایا جائے کہ ایک بہت بڑا طاقتور ڈھانچہ یا تخیلاتی شمارندہ (کمپیوٹر) بن جائے اور اس ڈھانچے کو ایک فوقی شمارندے (super computer) کی جگہ پر استعمال میں لایا جا سکے۔ بنیادی تخیل سستے طریقے سے فوقی شمارندہ کاری (super computing) کی صلاحیت و طاقت حاصل کرنا ھے۔ دوسرا بڑا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں فارغ شمارندوں (کمپیوٹروں) کو ذیادہ سے ذیادہ تصرف میں لایا جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔
مـصـفـوفـہ 08-10-2006: علم ریاضی میں ، مصفوفہ دراصل اعداد یا تجریدی مقداروں یعنی abstract quantities (جن کی جمع یا تقسیم کی جاسکتی ہے) کا ایک مستطیلی جدول (ٹیبل) ہوتا ہے۔ اسکو انگریزی میں Matrix کہا جاتا ہے۔ مصفوفہ کو لکیری یا خطی مساوات کے بیانیہ میں استعمال کیا جاتا ہے، اسکے علاوہ خطی استحالہ (linear transformations) کے معامل (cofficients) اور دو متشابتات (parameters) کا سجل (ریکارڈ) رکھنے کے لیۓ بھی استمعال کرتے ہیں۔ یہ خطی یا لکیری الجبرا اور نظریہ مصفوفہ میں بھی کلیدی کردار کا حامل ہے۔ آسان الفاظ میں مصفوفہ یا میٹرکس کو یوں بیان کرتے ہیں کہ؛ ریاضی میں میٹرکس نمبروں کے مجموعہ کو کہتے ہیں، جو قطاروں اور ستونوں میں سجائے جاتے ہیں۔ نمبروں کی قطاریں بائیں سے دائیں جاتی ہیں، جبکہ ستون اوپر سے نیچے۔ مثال کہ طور پر نیچے لکھی میٹرکس کی چار قطاریں اور تین ستون ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ اس میٹرکس کا سائیز ہے،اور میٹرکس کے 12 اجزا ہیں۔۔۔
مکـمل (Archive)