لنڈن جانسن
وکیپیڈیا سے
Lindon Baines Johnson
پیدائش: 1908ء
انتقال: 1973ء
امریکا کے 36 ویں صدر ۔ ریاست ٹیکساس کے ایک قصبے میں پیدا ہوئے۔ سان مارکلس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہوسٹن میں دو سال معلم رہے۔ پھر جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے وکالت کا امتحان پاس کیا۔ 1937ء میں ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل پانچ مرتبہ اس ایوان کے رکن منتخب ہوتے رہے۔ 1948ء میں سینٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ نومبر 1960ء کے عام انتخابات میں نائب صدر چنے گئے ۔ نومبر 1963ء میں صدر جان آف کینڈی کے قتل کے بعد صدر بنے ۔ 1969ء میں سیاسی زندگی سے ریٹائر ہوگئے۔