لداخ
وکیپیڈیا سے
لداخ بھارت کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ ہے جو شمال میں قراقرم اور جنوب میں ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان ہے۔ یہ بھارت میں سب سے کم آباد علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس کی سرحدیں مشرق میں چین کا علاقہ تبت، جنوب میں ہماچل پردیش، مغرب میں جموں اور شمال میں چین سے ملتی ہیں۔
لداخ اپنی خوبصورتی اور بدھ ثقافت کے باعث مشہور ہے۔ علاقے پر تبت کی ثقافت کی گہری چھاپ ہے اور اسے "تبت صغیر" بھی کہا جاتا ہے۔
لداخ کا سب سے بڑا قصبہ لیہہ ہے۔ علاقے کی اکثریت بدھ مذہب سے تعلق رکھتی ہے جبکہ بقیہ آبادی شیعہ مسلمان ہے۔ یہاں کے مکینوں نے حال ہی میں لداخ کو مسلم اکثریتی ریاست کشمیر سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ علاقہ کیونکہ ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے اس لئے یہ عالمی سطح پر متنازعہ ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کا اہم ترین سبب ہے۔