قلعہ سیف اللہ
وکیپیڈیا سے
قلعہ سیف اللہ، صوبہ بلوچستان کا ایک شہر ہے۔ اس کی آبادی 2005 کے اندازے کے مطابق 140،000 افراد ہے۔ سردیوں کے موسم میں بہت سرد اور گرمیوں میں اس کا موسم بہت گرم ہوتا ہے۔ زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ یہاں زیادہ تر انگور کاشت ہوتے ہیں یا لوگ بھیڑ بکریاں پالتے ہیں۔
قلعہ سیف اللہ کی بنیاد ایک مغل شاعر سیف اللہ علی خان نے 1438 عیسوی میں رکھی۔ 1938 کے زلزلہ میں یہ شہر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ اس زلزلہ کے بعد اس شہر کو دوبارہ تعمیر کیا گیا اور اس کی آبادی میں اس کے بعد کوءی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میںترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: شہر (پاکستان) | بلوچستان | شہر | نامکمل