غزنی
وکیپیڈیا سے
غزنی مشرقی افغانستان کا ایک شہر ہے جس کی آبادی ایک لاکھ 49 ہزار 998 ہے۔ یہ صوبہ غزنی کا دارالحکومت ہے۔ شہر سطح سمندر سے 7 ہزار 280 فٹ (2219 میٹر) بلند ایک سطح مرتفع پر قائم ہے۔ یہ شاہراہوں کے ذریعے جنوب مغرب میں قلات، شمال مشرق میں کابل اور مشرق میں گردیز سے منسلک ہے۔ غزنی شہر کی آبادی کی اکثریت پشتون اور ہزارہ برادری پر مشتمل ہے۔
غزنی خراسان کا ایک اہم شہر اور 962ء سے 1187ء تک سلطنت غزنویہ کا دارالحکومت تھا۔
شہر میں کئی شعراء اور سائنسدانوں کے مزارات ہیں جن میں مشہور ترین البیرونی ہیں۔ غزنی کی قدیم عمارات میں 43 میٹر (140فٹ) بلند دو برج باقی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مینار محمود غزنوی اور اس کے صاحبزادے نے تعمیر کرائے تھے۔
افغانستان میں خانہ جنگی اور 1990ء کی دہائی میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان جنگ سے شہر کو زبردست نقصان پہنچا۔