دولت آباد
وکیپیڈیا سے
اندھرا پردیش’’بھارت‘‘ کا ایک تاریخی شہر۔ یہاں تیرھویں صدی عیسوی کا بنا ہوا ایک شاندار قلعہ ہے۔ اس کے علاوہ ترکی فن تعمیر کا بنا ہوا چاند مینار بھی خوبصورت عمارت ہے۔ پرانے زمانے میں اس کا نام دیوگری تھا۔ موجودہ نام دولت آباد سلطان محمد تغلق نے رکھا تھا۔ تغلق دور میں ہی دہلی کی پوری آبادی کو یہاں منتقل کرکے اس شہر کو دارلحکومت بنانے کی کوشش کی گئی۔ جس کی وجہ سے جنوبی ہند میں مسلم تہذیب اور زبان کے اثرات پہنچے۔