حیات اصطناعی
وکیپیڈیا سے
حیات اصطناعی (artificial life) ایک ایسا شعبہ سائنس ہے کہ جسمیں حیات کا مطالعہ (بطور خاص اسکے ارتقاء کا)، حیات کے صناعی یا مصنوعی نمونوں کے زریعے کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسکو a-life بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر اس مطالعہ کے لیۓ زندگی کی سی کیفیت (یا کم از کم ایسے حالات کہ جو زندگی کے لیۓ لازمی ہوتے ہیں) کو کسی مختبر یا تجربہ گاہ میں تیار کیا جاتا ہے۔ اکثر زندگی کے لیۓ یہ تشبیہات (simulations) ایک شمارندے یا کمپیوٹر پر تیار کی جاتی ہیں اور انکو شمارندی تشبیہ (computer simulation) کہا جاتا ہے، بعض اوقات یہ مطالعہ ممکنہ حد تک حیات سے قریب کیمیائی اجزاء مثلا لحمیات، اور دیگر معدنیات سے تیار کردہ محلولات کی مدد سے بھی کیا جاتا ہے اور ایسی صورت میں اسکے لیۓ ایک اور اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے حیات تر (wet life) کہتے ہیں۔