جوزیف باربیرا
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 24 مارچ 1911
انتقال:18 دسمبر 2006ء
معروف کارٹونسٹ اور ’ٹام اینڈ جیری ‘ جیسے معروف کرداروں کے خالق ۔باربیرا کی پرورش نیویارک بروکلن میں ہوئی تھی اور انہوں نے بینک میں ملازمت سے اپنے کریئر کا آغازکیا تھا۔
باربیرا اپنے بہترین کرداروں کے سبب زندہ و جاوید رہیں گے
تاہم انکے تیار کیے گئے کافی خاکے مشہور ہوئے اور اخباروں میں کارٹون کی حیثیت سے انہیں کافی شہرت ملی۔ یہی شوق انہیں اینیمیشن کی طرف لے جانے کا سبب بننا۔
1937 میں ایم جی ایم سٹوڈیو میں باربیراکی ملاقات ہانہ سے ہوئی تھی۔ دونوں نے’ پس گیٹس دی بوٹ، نامی بلی اور چوہے کا کردار تیار کیا جو بعد میں ’ٹام اینڈ جیری‘ کے نام سے بہت مشہور ہوا۔
اس جوڑی کی سترہ برس کی شراکت کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کردار کو چودہ باراکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا اور سات بار اسے انعام ملا۔
اسی جوڑي نے سنہ 1969 میں اسکوبی - ڈو نامی کردار کی تخلیق کی جو بہت مقبول ہوا۔ یہ کردار مستقل سترہ برسوں تک ٹیلی ویژن پر چھایا رہا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔
سنہ 1957 میں ولیم ہانہ نے ایم جی ایم سٹوڈیو کو خیر باد کہہ دیا اور دونوں نے ہانہ - باربیرا کے نام سے نئی کمپنی تشکیل دی اور اس کے بعد اس جوڑی نے اینیمیشن کی دنیا کو ایک سے ایک شاہکار دیے۔
اس جوڑی نے تین سو سے زائد کارٹونز کی تخلیق کی تھی جو آدھے گھنٹے کے تین ہزار سے زیادہ شوز میں دکھائے گئے۔