اہنسا
وکیپیڈیا سے
اہمسا ، یا اہنسا ۔ ایک ہمہ گیر کلیہ جو تمام جانداروں پر لاگو ہوتا ہے۔ بہت سے ہندو فلاسفہ نے اس اصول کا پرچار کیا ہے ۔ قدیم زمانے میں مہاتما بدھ اور جدید دور میں گاندھی جی اہنسا کے بڑے پرچارک تھے۔ اہنسا کے مطابق انسان کو سادہ ترین زندگی گزارنی چاہیے۔ جاندار کو تکلیف نہیں دینی چاہیے۔ تمام انسانوں کو مل کر بھائیوں کی طرح رہنا چاہیے۔ ہرقسم کے ظلم و تشدد، جنگ و جدل اور زور آوری سے گریز کرنا چاہیے۔