اٹلی کی علاقائي تقسیم
وکیپیڈیا سے
اٹلی کے علاقوں کو علاقائی اختیارات 1948ء کے آئین میں وضع کیے گۓ، جسکی رو سے آئین کا مقصد علاقائی خود مختاری کا تحفظ، اور مرکزی حکومتی سطح پر اختیار کے ارتکاز کو کم سے کم کرنے کے لیے اصول وضع کرنا اور ایسے قوانین بنانا ہے جو اختیارات کے مرکز میں ارتکاز کو کم کر کے علاقائی سطح پر تقسیم کرنے میں مدد دیں۔
اٹلی کے پانچ خاص علاقوں جن میں فریولی وینیزیا جولیا (Friuli-Venezia Giulia)، ساردینیا (Sardinia)، سسلی (Sicily)، ترینتینو جنوبی ٹائرول (Trentino-South Tyrol) ، اور اوستہ وادی (Aosta) کو خود مختاری کا خصوصی مقام دیا گیا ہے، جسکی رو سے یہ علاقے مخصوص علاقائی معاملات کے لیے خود اپنا قانون وضع کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصی اختیارات ان علاقوں کو انکے ثقافتی پس منظر، علاقائی تقسیم اور کچھ اہم مذہبی معاملات کی وجہ سے دیے گۓ ہیں۔ باقی عام پندرہ علاقوں کو 1970ء کے آغاز میں عملی طور پر بنایا گیا تھا۔
ہر علاقہ کی اپنی منتخب کونسل یا جیونتہ ریجیونالے (Giunta Regionale) ہوتی ہے، جسکے صدر کا انتخاب براہ راست کیا جاتا ہے۔ اور اگر صدر پر جیونتہ کا اعتماد نہ رہے تو اسکو مستعفی ہونا پڑتا ہے۔
علاقائی تقسیم کا بنیادی مقصد حکومتی مشینری کو غیر مرتکز کرنا ہے۔ 2001ء کی آئینی ترمیم میں علاقوں کو مزید اختیارات وضع کیے گۓ ہیں، اور خاص طور پر قانون سازی پر مرکزی حکومت کے کنٹرول کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 2005ء میں دائیں بازو کی جماعتوں نے اس وقت کے وزیر اعظم سلویو برلسکونی (Silvio Berlusconi) کی قیادت میں آئین میں علاقائی تقسیم کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ پیش کیا، جسکے مطابق علاقوں کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قانون سازی کا اختیار دیے گۓ تھے۔ تاہم اس منصوبہ تبدیلی آئین کو اطالوی عوام نے ریفرنڈم میں 38.3% کے مقابلے میں 61.7% ووٹوں سے رد کر دیا۔
گزشتہ کئي سالوں سے علاقائي خود مختاری اطالوی سیاست میں اہمیت اختیار کر گئی ہے خاص کر سیاسی جماعت لیگا نارڈ (Lega Nord) کی مقبولیت میں اضافہ اس معاملے کو زیادہ اہم بنا رہی ہے۔
نمبر شمار | علاقہ | علاقہ کا رقبہ | علاقہ کی آبادی | علاقہ کا صدر مقام | صدر مقام کی آبادی |
1 | آبروزو (Abruzzo) | 10,794 مربع کلو میٹر | 1,305,307 | لا آکوئیلا (L'Aquila) | 69,368 |
2 | وادی آوستہ (Aosta Valley) | 3,263 مربع کلو میٹر | 123,978 | آوستہ (Aosta) | 328,458 |
3 | پلیہ (Puglia) | 19,366 مربع کلو میٹر | 4,071,518 | باری Bari | 1,594,109 |
4 | بازیلیکاتا (Basilicata) | 9,995 مربع کلو میٹر | 594,086 | پوتینزہ (Potenza) | 69,295 |
5 | کلابریا (Calabria) | 15,081 مربع کلو میٹر | 2,004,415 | کتنزارو (Catanzaro) | 94,969 |
6 | کمپانیہ (Campania) | 13,595 مربع کلو میٹر | 5,790,929 | ناپولی (Napoli) | 1,000,470 |
7 | ایمیلیا رومانیا (Emilia-Romagna) | 22,124 مربع کلو میٹر | 4,187,557 | بولونیا (Bologna) | 374,425 |
8 | فریولی وینیزیا جولیا (Friuli-Venezia Giulia) | 7,856 مربع کلو میٹر | 1,208,278 | تریعیستے (Trieste) | 207,069 |
9 | لازیو (Lazio) | 17,208 مربع کلو میٹر | 5,304,778 | روم (Rome) | 2,553,873 |
10 | لیگوریا (Liguria) | 5,420 مربع کلو میٹر | 1,610,134 | جینوا (Genoa) | 620,316 |
11 | لومباردیہ (Lombardia) | 23,861 مربع کلو میٹر | 9,475,202 | میلان (Milan) | 1,308,311 |
12 | مارچے (Marche) | 9,694 مربع کلو میٹر | 1,528,809 | انکونا (Ancona) | 101, 909 |
13 | مولیزے (Molise) | 4,438 مربع کلو میٹر | 320,907 | کامپوباسو (Campobasso) | 51,633 |
14 | پیعیمونتے (Piemonte) | 25,399 مربع کلو میٹر | 4,341,733 | تورین (Turin) | 902,255 |
15 | ساردینیا (Sardinia) | 24,090 مربع کلو میٹر | 1,655,677 | کالیاری (Cagliari) | 160,770 |
16 | سسلیہ (Sicilia) | 25,708 مربع کلو میٹر | 5,017,212 | پالیرمو (Palermo) | 675,501 |
17 | ترینتینو جنوبی ٹائرول (Trentino-South Tyrol) | 13,606.87 مربع کلو میٹر | 985,128 | ترینتو (Trento) | 110,142 |
18 | تسکانہ (Toscana) | 22,990 مربع کلو میٹر | 3,619,872 | فیرنزے (Firenze) | 366,488 |
19 | امبریا (Umbria) | 8,456 مربع کلو میٹر | 867,878 | پیروجیہ (Perugia) | |
20 | وینیتو (Veneto) | 18,391 مربع کلو میٹر | 4,738,313 | وینیزیا (Venezia) | 271,251 |
زمرہ جات: شہر | اٹلی | شہر (اٹلی) | یورپی شہر